☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انہیں برابر کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انہیں برابر کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 7903 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي الْأَحْوَصِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ , قِيلَ لِسُفْيَانَ: عن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قَالَ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَا يَمْسَحِ الْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہو تو کنکریوں کونہ چھیڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8033، ترقيم محمد عوامة 7903)
حدیث نمبر: 7904 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ مَسَّ الْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8034، ترقيم محمد عوامة 7904)
حدیث نمبر: 7905 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ، عَنْ شُرَحْبِيلَ أَبِي سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: " مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ، وَأَنِّي مَسَحْتُ مَكَانَ جَبِينِي مِنَ الْحَصَى، إِلَّا أَنْ يَغْلِبَنِي، فَأَمْسَحَ مَسْحَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ مجھ کو اس بات کے بدلے سرخ اونٹ پسند نہیں کہ میں نماز میں اپنی پیشانی کی جگہ سے کنکریوں کو ہٹاؤں، البتہ اگر زیادہ تکلیف ہو تو ایک مرتبہ ہٹا دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8035، ترقيم محمد عوامة 7905)
حدیث نمبر: 7906 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ:" أَنَّهُ صَلَّى إِلَى جَنْبِ عُمَرَ، فَمَسَحَ الْحَصَى، فأَمْسَكَ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن زید بن خطاب نے حضرت عمر کے ساتھ نماز پڑھی، انہوں نے کنکریوں کو ہاتھ لگایاتو حضرت عمر نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8036، ترقيم محمد عوامة 7906)
حدیث نمبر: 7907 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ: " إِذَا سَجَدْتِ فَلَا تَمْسَحِ الْحَصَى ؛ فَإِنَّ كُلَّ حَصَاةٍ تُحِبُّ أَنْ يُسْجَدَ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ جب تم سجدہ کرو تو کنکریوں کو ہاتھ نہ لگاؤ کیونکہ ہر کنکری یہ چاہتی ہے کہ اس پر سجدہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8037، ترقيم محمد عوامة 7907)