☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان کی تہجد کی فضیلت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← رمضان کی تہجد کی فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 7789 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: دَعَانِي عُمَرُ لِأَتَغَدَّى عِنْدَهُ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَعْنِي السَّحُورَ فِي رَمَضَانَ فَسَمِعَ هَيْعَةَ النَّاسِ حِينَ خَرَجُوا مِنَ الْمَسْجِدِ، قَالَ: مَا هِيَ؟، قَالَ: هَيْعَةُ النَّاسِ حَيْثُ خَرَجُوا مِنَ الْمَسْجِدِ، قَالَ: " مَا بَقِيَ مِنَ اللَّيْلِ خَيْرٌ مِمَّا ذَهَبَ مِنْهُ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے مجھے سحری کی دعوت دی، اس دوران انہوں نے مسجد سے نکلتے ہوئے لوگوں کے شور کی آواز سنی تو فرمایا کہ یہ کیا ہے؟ آپ کو بتایا گیا کہ لوگ مسجد سے نکل رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ رات کا جو حصہ باقی ہے وہ گذرے ہوئے حصے سے زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7917، ترقيم محمد عوامة 7789)
حدیث نمبر: 7790 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِي، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " فِي السَّاعَةِ الَّتِي يَنَامُونَ فِيهَا" أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنَ السَّاعَةِ الَّتِي يَقُومُونَ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عبد القاری کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس وقت کے بارے میں فرمایا جس میں لوگ سو جاتے ہیں: وہ وقت جس میں لوگ سو جاتے ہیں مجھے اس وقت سے زیادہ پسند ہے جس میں نماز پڑھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7918، ترقيم محمد عوامة 7790)
حدیث نمبر: 7791 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ:" مَا يَتْرُكُونَ مِنْهُ أَفْضَلُ مِمَّا يَقُومُونَ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رمضان کی راتوں کے قیام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جس وقت میں وہ سو جاتے ہیں وہ اس وقت سے افضل ہے جس میں قیام کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7919، ترقيم محمد عوامة 7791)
حدیث نمبر: 7792 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ أَيَّ سَاعَةٍ أَقُومُ بِهِمْ؟، قَالَ:" انْظُرْ أَرْفَقَ ذَلِكَ بِالْقَوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو المعتمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کس وقت میں تراویح پڑھنا زیادہ افضل ہے؟ انہوں نے فرمایا جس وقت لوگوں کے لئے سہولت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7920، ترقيم محمد عوامة 7792)
حدیث نمبر: 7793 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" كَانُوا يَنَامُونَ نَوْمَةً قَبْلَ الْقِيَامِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف رمضان کی تراویح سے پہلے تھوڑی دیر سو جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7921، ترقيم محمد عوامة 7793)
حدیث نمبر: 7794 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْأَعْرَجِ، عَنِ السَّائِبِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ :" إِنَّكُمْ تَدْعُونَ أَفْضَلَ اللَّيْلِ ؛ آخِرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ تم رات کے سب سے افضل حصے یعنی آخری حصے کو چھوڑ دیتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7922، ترقيم محمد عوامة 7794)
حدیث نمبر: 7795 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا مِسْعَرٌ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: ذَهَبَ اللَّيْلُ! فَقَالَ عُمَرُ : " مَا بَقِيَ مِنَ اللَّيْلِ خَيْرٌ مِمَّا ذَهَبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے ایک آدمی نے کہا کہ رات کا کافی حصہ گذر گیا ہے۔ انہوں نے فرمایا جو گذر گیا ہے وہ باقی ماندہ حصے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7923، ترقيم محمد عوامة 7795)