☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره عقد التسبيح
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كره عقد التسبيح
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 7749 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَكْرَهُ الْعَدَدَ وَيَقُولُ: أَيَمُنُّ عَلَى اللَّهِ حَسَنَاتِهِ؟"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ تسبیحات کے گننے کو مکروہ خیال فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ کیا وہ اللہ پر احسان کرنا چاہتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7877، ترقيم محمد عوامة 7749)
حديث رقم: 7750 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عُقْبَةَ، قَالَ: قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الرَّجُلِ يَذْكُرُ اللَّهَ، وَيَعْقِدُ؟ فَقَالَ: تُحَاسِبُونَ اللَّهَ؟!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ذکر کرے اور ذکر کو شمار کرے۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا یہ لوگ اللہ سے حساب کرنا چاہتے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7878، ترقيم محمد عوامة 7750)
حديث رقم: 7751 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ وِقَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: رَأَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلًا يُسَبِّحُ بِتَسَابِيحَ مَعَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّمَا يُجْزِيهِ مِنْ ذَلِكَ أَنْ يَقُولَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شَاءَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ , وَيَقُولَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شَاءَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ" , وَيَقُولَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شَاءَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو تسبیح گننے کے اسباب لئے تسبیحات پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کے لئے اتناکہنا ہی کافی ہے: اللہ کی پاکی ہے، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ اللہ کے لئے بڑائی ہے، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7879، ترقيم محمد عوامة 7751)
حديث رقم: 7752 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يَنْهَى ابْنَتَهُ أَنْ تُعِينَ النِّسَاءَ عَلَى فَتْلِ خُيُوطِ التَّسَابِيحِ الَّتِي يُسَبَّحُ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اپنی بیٹی کو اس بات سے منع کرتے تھے کہ وہ تسبیح کے دھاگے بنانے میں عورتوں کی مدد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7880، ترقيم محمد عوامة 7752)