☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 7738 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، هَانِئُ بْنُ عُثْمَانَ ، حُمَيْضَةَ ابْنَةِ يَاسِرٍ ، يُسَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ثَنَا هَانِئُ بْنُ عُثْمَانَ فَحَدَّثَ، عَنْ أُمِّهِ حُمَيْضَةَ ابْنَةِ يَاسِرٍ ، عَنْ جَدَّتِهَا يُسَيْرَةَ وَكَانَتْ إِحْدَى الْمُهَاجِرَاتِ، قَالَتْ: قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ، وَالتَّهْلِيلِ، وَالتَّكْبِيرِ، وَاعْقُدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَسْئُولَاتٍ مُسْتَنْطَقَاتٍ، وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یسیرہ جو کہ ایک مہاجرہ صحابیہ ہیں، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا کہ تم لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ اور اللہ اکبر کثرت سے کہاکرو، اور انہیں انگلیوں کے پوروں پر گنا کرو، کیونکہ قیامت کے ان سے سوال کیا جائے گا اور یہ بولیں گے۔ تم غافل نہ ہونا ورنہ رحمت سے محروم ہوجاؤ گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7866، ترقيم محمد عوامة 7738)
حدیث نمبر: 7739 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ , عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي كُلَيْبٍ، قَالَتْ:" رَأَتْنِي عَائِشَةُ أُسَبِّحُ بِتَسَابِيحَ مَعِي، فَقَالَتْ: أَيْنَ الشَّوَاهِدُ؟" تَعْنِي: الْأَصَابِعَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو کلب کی ایک عورت کہتی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے پاس موجود تسبیحوں سے تسبیحات کو شمار کررہی تھی۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ قیامت کے دن کے گواہ یعنی انگلیاں کہاں ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7867، ترقيم محمد عوامة 7739)
حدیث نمبر: 7740 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ الدَّيْلَمِ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِسَعْدٍ , أَنَّ سَعْدًا كَانَ يُسَبِّحُ بِالْحَصَى وَالنَّوَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد کنکریوں اور گٹھلیوں کے ذریعے تسبیحات کو شمار کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7868، ترقيم محمد عوامة 7740)
حدیث نمبر: 7741 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ الدَّيْلَمِ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِسَعْدٍ , أَنَّ سَعْدًا كَانَ يُسَبِّحُ بِالْحَصَى وَالنَّوَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد کنکریوں اور گٹھلیوں کے ذریعے تسبیحات کو شمار کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7869، ترقيم محمد عوامة 7741)
حدیث نمبر: 7742 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، بْنِ الْأَخْنَسِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ كَانَ " يَأْخُذُ ثَلَاثَ حَصَيَاتٍ، فَيَضَعُهُنَّ عَلَى فَخِذِهِ فَيُسَبِّحُ وَيَضَعُ وَاحِدَةً، ثُمَّ يُسَبِّحُ وَيَضَعُ أُخْرَى، ثُمَّ يُسَبِّحُ وَيَضَعُ أُخْرَى، ثُمَّ يَرْفَعُهُنَّ وَيَضَعُ مثل ذَلِكَ. وَقَالَ: لَا تُسَبِّحُوا بِالتَّسْبِيحِ صَفِيرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید کا معمول یہ تھا کہ وہ تین کنکریاں لیتے اور انہیں اپنی ایک ران پر رکھتے۔ پھر ایک مرتبہ تسبیح کہتے اور ایک کنکری اٹھاتے، پھر تسبیح کہتے اور ایک کنکری اٹھاتے، پھر تسبیح کہتے اور تیسری کنکری بھی اٹھالیتے۔ پھر سب کنکریوں کو واپس رکھ کریہی عمل دہرایا کرتے تھے۔ اور فرماتے کہ اس طرح تسبیح نہ کہو کہ سیٹی کی آواز آنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7870، ترقيم محمد عوامة 7742)
حدیث نمبر: 7743 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الظَّفَاوَةِ، قَالَ:" نزلت عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَمَعَهُ كِيسٌ فِيهِ حَصًى أَوْ نَوًى، فَيَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، حَتَّى إِذَا نَفِدَ مَا فِي الْكِيسِ ؛ أَلْقَاهُ إِلَى جَارِيَةٍ سَوْدَاءَ، فَجَمَعَتْهُ، ثُمَّ دَفَعَتْهُ إِلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
طفاوہ کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، ان کے پاس ایک تھیلی تھی جس میں کنکریاں یا گٹھلیاں تھیں۔ وہ ان پر سبحان اللہ، سبحان اللہ پڑھتے تھے۔ جب وہ تھیلی خالی ہوجاتی تو اسے ایک سیاہ باندی کودے دیتے وہ پھر انہیں جمع کرکے اس میں ڈال دیتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7871، ترقيم محمد عوامة 7743)
حدیث نمبر: 7744 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ مُوسَى الْقَارِي، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: " أَخَذْتُ مِنْ أُمِّ يَعْفُورَ تَسَابِيحَ لَهَا فَلَمَّا أَتَيْتُ عَلِيًّا عَلَّمَنِي، فَقَالَ: يَا أَبَا عُمَرَ ارْدُدْ عَلَى أُمِّ يَعْفُورَ تَسَابِيحَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ میں نے ام یعفور سے ان کی تسبیح کرنے کی گٹھلیاں لیں اور جب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کی گٹھلیاں انہیں واپس کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7872، ترقيم محمد عوامة 7744)
حدیث نمبر: 7745 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْقِدُهُ بِيَدِهِ"، يَعْنِي: التَّسْبِيحَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہاتھوں سے تسبیحات گنتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7873، ترقيم محمد عوامة 7745)
حدیث نمبر: 7746 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُسَبِّحَ الرَّجُلُ، وَيَعْقِدَ تَسْبِيحَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی تسبیح کہے اور تسبیحات کو شمار بھی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7874، ترقيم محمد عوامة 7746)
حدیث نمبر: 7747 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ يُسَبِّحُ فِي النَّافِلَةِ، وَيَعْقِدُ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو نفل نماز میں تسبیحات کو ہاتھوں پر شمار کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7875، ترقيم محمد عوامة 7747)
حدیث نمبر: 7748 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ مُؤَذِّنِ بَنِي حَنِيفَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ مَاهَانَ الْحَنَفِيَّ وَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ أَنْ يُصْلَبَ عَلَى بَابِهِ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، وَإِنَّهُ عَلَى الْخَشَبَةِ وَإِنَّهُ يُسَبِّحُ، وَيُكَبِّرُ، وَيُهَلِّلُ وَيَحْمَدُ اللَّهَ، حَتَّى بَلَغَ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَعْقِدُ بِيَدِهِ ؛ قُطِعْنَ، وَهُوَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ , فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ شَهْرٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ بِيَدِهِ، وَكَانَ يُرَى عِنْدَهُ ضَوْءٌ بِاللَّيْلِ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو حنیفہ کے مؤذن حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حجاج نے ماہان حنفی کو سولی دینے کا حکم دیا اور انہیں لکڑی پر لٹکایا گیا تو میں انہیں دیکھ رہا تھا۔ وہ سبحان اللہ، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ اور الحمد للہ پڑھ رہے تھے۔ وہ ان کلمات کو انگلیوں پر شمار بھی کررہے تھے، جب وہ انتیس کے عدد تک پہنچے تو انہیں اسی حال میں نیزہ مار دیا گیا۔ میں نے انہیں ایک مہینہ بعد دیکھا تو اس وقت بھی ان کے ہاتھ انتیس تک گننے کو ظاہر کررہے تھے۔ رات کو ان کے پاس ایک روشنی دکھائی دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7876، ترقيم محمد عوامة 7748)