☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 7624 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، جَعْفَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ ، أَبِيهِ ، عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، أَبِي ، جَدِّي
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ مِنْ وَلَدِ ذِي الْجَنَاحَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ , أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَجِيءُ إِلَى فُرْجَةٍ كَانَتْ عِنْدَ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَدْخُلُ فِيهَا فَيَدْعُو، فَدَعَاهُ، فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا، وَلَا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُمَا كُنْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین نے ایک آدمی کو دیکھا جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک میں داخل ہوتا اور دعا مانگتا تھا۔ انہوں نے اسے بلاکر فرمایا کہ میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جو میرے باپ نے میرے دادا سے نقل کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو خوشی سے جمع ہونے کی جگہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، تم میرے اوپر درود بھیجو، کیونکہ تم جہاں کہیں سے بھی مجھ پر درود وسلام بھیجتے ہو وہ مجھے پہنچ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7750، ترقيم محمد عوامة 7624)
حدیث نمبر: 7625 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، سُهَيْلِ ، حُسَيْنِ بْنِ حَسَنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سُهَيْلِ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ حَسَنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا، وَلَا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ حَيْثُمَا كُنْتُمْ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن حسن سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو خوشی سے جمع ہونے کی جگہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، تم میرے اوپر درود بھیجو، کیونکہ تم جہاں کہیں سے بھی مجھ پر درود بھیجتے ہو وہ مجھے پہنچ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7751، ترقيم محمد عوامة 7625)
حدیث نمبر: 7626 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ قَبْرِي وَثَنًا يُصَلَّى لَهُ , اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے اللہ! میری قبر کو بت نہ بنا جس کی عبادت کی جائے۔ اللہ تعالیٰ کا غصہ ان لوگوں پر بہت سخت ہوا جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7752، ترقيم محمد عوامة 7626)
حدیث نمبر: 7627 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ نَاسًا يَأْتُونَ الشَّجَرَةَ الَّتِي بُويِعَ تَحْتَهَا، قَالَ: فَأَمَرَ بِهَا فَقُطِعَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ لوگ اس درخت کے پا س آتے ہیں جس کے نیچے آپ نے صحابہ سے بیعت لی تھی تو آپ نے اس درخت کو کٹوانے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7753، ترقيم محمد عوامة 7627)
حدیث نمبر: 7628 مصنف ابن ابی شیبہ
زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ النَّجْرَانِيِّ ، جُنْدُبٌ
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ النَّجْرَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جُنْدُبٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِخَمْسٍ وَهُوَ يَقُولُ: " أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ، أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جندب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے وصال سے پانچ دن پہلے فرمایا کہ تم سے پہلے لوگوں نے اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنالیا تھا، تم قبروں کو سجدہ گاہیں نہ بناؤ میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7754، ترقيم محمد عوامة 7628)
حدیث نمبر: 7629 مصنف ابن ابی شیبہ
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شَيْبَانُ ، هِلَالِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي لَمْ يَقُمْ مِنْهُ: " لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، وَلَوْلَا ذَلِكَ لَأُبْرِزَ قَبْرُهُ إِلَّا أَنَّهُ خَشِيَ أَنْ يُتَّخَذَ مَسْجِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض الوفات میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے یہود ونصار یٰ پر لعنت فرمائی کیونکہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک کو سجدہ گاہ بنائے جانے کا خوف نہ ہوتا تو آپ کی قبر مبارک کو خوب بڑا اور واضح بنایا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7755، ترقيم محمد عوامة 7629)
حدیث نمبر: 7630 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّهُمْ تَذَاكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَذَكَرَتْ أُمُّ سَلَمَةَ، أَوْ أُمُّ حَبِيبَةَ كَنِيسَةً رَأَتْهَا فِي أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُولَئِكَ كَانُوا إِذَا كَانَ فِيهِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ ؛ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوهُ، أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الوفات میں گفتگو کررہے تھے، اس میں حضرت ام سلمہ یا ام حبیبہ نے کہا کہ انہوں نے حبشہ میں ایک کنیسہ دیکھا جس میں تصویریں تھیں۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ ان لوگوں کا معمول یہ تھا کہ جب ان میں کوئی نیک آدمی گذرتا تو اس کی قبر کو سجدہ گاہ بنا لیتے اور اس کی تصویریں بنا لیتے، یہ لوگ مخلوق میں سب سے بدترین ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7756، ترقيم محمد عوامة 7630)
حدیث نمبر: 7631 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ الْأَوْدِيِّ ، أَبَا صَالِحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ الْأَوْدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ بَعْدَمَا كَبُرَ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ، وَالْمُتَّخِذَاتِ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ، والْكُنُسَ وَالسُّرُجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور ان پر چراغ رکھنے والی اور انہیں سجدہ گاہ بنانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7757، ترقيم محمد عوامة 7631)
حدیث نمبر: 7632 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ عُمَرَ فِي حَجَّةٍ حَجَّهَا فَقَرَأَ بِنَا فِي الْفَجْرِ:" أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ"، وَ" لإِيلافِ قُرَيْشٍ"، فَلَمَّا قَضَى حَجَّهُ وَرَجَعَ وَالنَّاسُ يَبْتَدِرُونَ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟، فَقَالُوا: مَسْجِدٌ صَلَّى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَكَذَا هَلَكَ أَهْلُ الْكِتَابِ ؛ اتَّخَذُوا آثَارَ أَنْبِيَائِهِمْ بِيَعًا، مَنْ عَرَضَتْ لَهُ مِنْكُمْ فِيهِ الصَّلَاةُ فَلْيُصَلِّ، وَمَنْ لَمْ تَعْرِضْ لَهُ مِنْكُمْ فِيهِ الصَّلَاةُ ؛ فَلَا يُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر کے ساتھ ایک حج کے لئے گئے۔ انہوں نے فجر کی نماز میں سورة الفیل اور سورة القریش کی تلاوت فرمائی۔ جب آپ نے حج پورا کرلیا اور واپس آرہے تھے تو کسی جگہ جا کر لوگ تیزی سے بھاگے۔ حضرت عمر نے پوچھا یہاں کیا ہے؟ آپ کو بتایا گیا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ اہل کتاب اسی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے، انہوں نے اپنے انبیاء کے آثار کو مسجدیں بنا لیا تھا۔ ہونا یہ چاہئے کہ اگر تمہیں یہاں نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھ لو اور وقت نہ ہو تو نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7758، ترقيم محمد عوامة 7632)
حدیث نمبر: 7633 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يُغَيِّرُوا آثَارَ الْأَنْبِيَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ انبیاء کے آثار میں کوئی تبدیلی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7759، ترقيم محمد عوامة 7633)
حدیث نمبر: 7634 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَعَنَ اللَّهُ أَقْوَامًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان قوموں پر لعنت فرمائی جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7760، ترقيم محمد عوامة 7634)
حدیث نمبر: 7635 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُبْنَىَ عَلَى الْقَبْرِ مَسْجِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کسی قبر پر مسجد بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7761، ترقيم محمد عوامة 7635)
حدیث نمبر: 7753 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ نَاسًا يَأْتُونَ الشَّجَرَةَ الَّتِي بُويِعَ تَحْتَهَا، قَالَ: فَأَمَرَ بِهَا فَقُطِعَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ لوگ اس درخت کے پا س آتے ہیں جس کے نیچے آپ نے صحابہ سے بیعت لی تھی تو آپ نے اس درخت کو کٹوانے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7753، ترقيم محمد عوامة 7627)