☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 7519 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْهَاشِمِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْهَاشِمِيِّ ، قَالَ:" أَوَّلُ مَا خُلِّقَتِ الْمَسَاجِدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي الْمَسْجِدِ نُخَامَةً فَحَكَّهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِخَلُوقٍ فَلُطِّخَ مَكَانُهَا، قَالَ: فَخَلَّقَ النَّاسُ الْمَسَاجِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباس بن عبدالرحمن ہاشمی فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں تھوک گری ہوئی دیکھی، آپ نے اسے صاف کرنے کا حکم دیا اور پھر فرمایا کہ اس پر زعفران سے بنی خوشبو لگادی جائے۔ بس اس کے بعد سے لوگوں نے مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانا شروع کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7641، ترقيم محمد عوامة 7519)
حدیث نمبر: 7520 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، الْمُجَالِدِ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْمُجَالِدِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ نُخَامَةً فَقَامَ إِلَيْهَا فَحَكَّهَا بِيَدِهِ، ثُمَّ دَعَا بِخَلُوقٍ"، فَقَالَ عَامِرٌ: هُوَ سُنَّةٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کے قبلہ کی جانب تھوک گری ہوئی دیکھی تو اسے اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا اور زعفران میں ملی ہوئی خوشبو منگوا کر لگائی۔ حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبولگانا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7642، ترقيم محمد عوامة 7520)
حدیث نمبر: 7521 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ:" أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ لَمَّا بَنَى الْكَعْبَةَ طَلَى حِيطَانَهَا بِالْمِسْكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے جب کعبہ کی تعمیر کی اس کی دیواروں پر مشک کا پانی چڑھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7643، ترقيم محمد عوامة 7521)
حدیث نمبر: 7522 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبِنَاءِ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ، وَأَمَرَ أَنْ تُطَهَّرَ، وَتُطَيَّبَ، يَعْنِي: الْقَبَائِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھروں میں مسجدیں بنانے اور انہیں پاک وصاف رکھنے و خوشبودار رکھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7644، ترقيم محمد عوامة 7522)
حدیث نمبر: 7523 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يُجَمِّرُ الْمَسْجِدَ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہر جمعہ کو مسجد مں ق عود کی دھونی دلوایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7645، ترقيم محمد عوامة 7523)
حدیث نمبر: 7524 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ يَرَى الْمَسْجِدَ يُخَلَّقُ، فَلَا يَعِيبُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابراہیم کو مسجد میں زعفران سے ملی خوشبو لگاتے دیکھا ہے، وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7646، ترقيم محمد عوامة 7524)
حدیث نمبر: 7525 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٌ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَكَّ بُزَاقًا فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کے قبلے کی جانب لگی تھوک کو کھر چ دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7647، ترقيم محمد عوامة 7525)
حدیث نمبر: 7526 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ:" نُبِّئْتُ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ رَأَى بُزَاقًا فِي عُرْضِ جِدَارِ الْمَسْجِدِ ؛ فَحَكَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے مسجد کی دیوار پر تھوک لگی دیکھی تو اسے کھرچ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7648، ترقيم محمد عوامة 7526)