☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يصلي ركعتين قبل المغرب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كان يصلي ركعتين قبل المغرب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 7456 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِلْمَغْرِبِ قَامَا يُصَلِّيَانِ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت ابی بن کعب کو دیکھا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7576، ترقيم محمد عوامة 7456)
Hadith No.: 7457 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" سُئِلَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ؟ فَقَالَ: رَأَيْتهمْ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ ابْتَدَرُوا السَّوَارِيَ ؛ فَصَلَّوْا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضر ت انس سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد جلدی سے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7577، ترقيم محمد عوامة 7457)
Hadith No.: 7458 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسًا
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ؟ فَقَالَ: كُنَّا نَبْتَدِرُهُمَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو فزارہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم مغرب کی اذان کے بعد جلدی سے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7578، ترقيم محمد عوامة 7458)
Hadith No.: 7459 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی لیلیٰ کو مغرب سے پہلے دو رکعات ادا کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7579، ترقيم محمد عوامة 7459)
Hadith No.: 7460 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَصْحَابَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ:" أَدْرَكْتُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلُّونَ عِنْدَ كُلِّ تَأْذِينٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا وہ ہر اذان کے وقت نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7580، ترقيم محمد عوامة 7460)
Hadith No.: 7461 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، كَهَمْسٍ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ المُغَفَّلِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ كَهَمْسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ المُغَفَّلِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَ كُلِّ آذَانَيْنِ صَلَاةٌ، بَيْنَ كُلِّ آذَانَيْنِ صَلَاةٌ، بَيْنَ كُلِّ آذَانَيْنِ صَلَاةٌ، لِمَنْ شَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے، ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے، ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے، جو چاہے اس کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7581، ترقيم محمد عوامة 7461)
Hadith No.: 7462 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الْأَعْلَى ، الْجُرَيْرِيِّ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ المُغَفَّلِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ المُغَفَّلِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7582، ترقيم محمد عوامة 7462)
Hadith No.: 7463 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ تَمِيمُ بْنُ سَلَّامٍ أَوْ سَلَّامُ بْنُ تَمِيمٍ لِلْحَسَنِ: مَا تَقُولُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ؟ فَقَالَ: حَسَنَتَانِ جَمِيلَتَانِ لِمَنْ أَرَادَ اللَّهَ بِهِمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن سلام یا سلام بن تمیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ آپ مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ بہت اچھی اور خوبصورت رکعتیں ہیں اس کے لئے جس کے لئے اللہ چاہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7583، ترقيم محمد عوامة 7463)
Hadith No.: 7464 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ فَقِيهًا يُصَلِّي قَبْلَ الْمَغْرِبِ إِلَّا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص کے علاوہ کسی فقیہ کو مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7584، ترقيم محمد عوامة 7464)
Hadith No.: 7465 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ شَيْخًا بِوَاسِطٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يَقُولُ:" سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ؟ فَلَمْ يَنْهَ عَنْهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ان سے منع نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7585، ترقيم محمد عوامة 7465)