☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 6986 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنْ رَجُلٍ يُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَقَالَ: زَعَمُوا أَنَّ عُمَرَ كَانَ يُوتِرُ بِالْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو سواری پر وتر پڑھے۔ انہوں نے فرمایا کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7093، ترقيم محمد عوامة 6986)
حدیث نمبر: 6987 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ:" كَانَ عُمَرُ يُوتِرُ بِالأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7094، ترقيم محمد عوامة 6987)
حدیث نمبر: 6988 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ:" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ ؛ نزل، فَأَوْتَرَ بِالْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب وتر پڑھنے لگتے تو زمین پر اتر کر وتر پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7095، ترقيم محمد عوامة 6988)
حدیث نمبر: 6989 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ عَلَى رَوَاحِلِهِمْ وَدَوَابِّهِمْ حَيْثُ مَا كَانَتْ وُجُوهُهُمْ، إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ، وَالْوَتْرَ؛ فَإِنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَهُمَا عَلَى الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نفلی نمازیں اپنی سواریوں اور اپنے کجاو وں پر پڑھا کرتے تھے، خواہ ان کا رخ جس طرف بھی ہوتا۔ ا لبتہ فرض نمازیں اور وتر زمین پر اتر کر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7096، ترقيم محمد عوامة 6989)
حدیث نمبر: 6990 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ مَا تَوَجَّهَتْ بِهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ ؛ نزل، فَأَوْتَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ اپنی سواری پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ اس کا رخ جس طرف بھی پھرجاتا۔ پھر جب وہ وتر پڑھنے لگتے تو زمین پر اتر کر نماز پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7097، ترقيم محمد عوامة 6990)
حدیث نمبر: 6991 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الْهَزْهَازِ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ نزل فَأَوْتَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جو شخص وتر پڑھنے لگے تو اسے چاہئے کہ زمین پر اتر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7098، ترقيم محمد عوامة 6991)
حدیث نمبر: 6992 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ هَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ، قَالَ: " قُلْتُ أُصَلِّي عَلَى دَابَّتِي؟، فَقَالَ: صَلِّ عَلَيْهَا , قُلْتُ: أُوتِرُ عَلَى دَابَّتِي؟، قَالَ: لَا، وَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ: أَوْتِرْ بِالْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں سواری پر نماز پڑھ لو۔ میں نے کہا کہ کیا میں اپنی سواری پر وتر پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ زمین پر وتر پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7099، ترقيم محمد عوامة 6992)