☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتر سنت ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتر سنت ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 6918 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَبْدِ الْحَكِيمِ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَكِيمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: " سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَتْرَ، كَمَا سَنَّ الْفِطْرَ، وَالْأَضْحَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتروں کو عید الفطر اور عیدا لاضحی کی نمازوں کی طرح سنت قراردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7025، ترقيم محمد عوامة 6918)
حدیث نمبر: 6919 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " الْوَتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَالصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وتر فرض نماز کی طرح لازمی نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7026، ترقيم محمد عوامة 6919)
حدیث نمبر: 6920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الْوَتْرُ سُنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وتر سنت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7027، ترقيم محمد عوامة 6920)
حدیث نمبر: 6921 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، ابْنِ عَوْنٍ ، مُسْلِمٍ ، لِابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ مَوْلَى لِعَبْدِ الْقَيْسِ، قَالَ:" قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ : أَرَأَيْتَ الْوَتْرَ , سَنَةٌ هُوَ؟، قَالَ: فَقَالَ:" مَا سُنَّةٌ! أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَوْتَرَ الْمُسْلِمُونَ" قَالَ: لَا، أَسُنَّةٌ هُوَ؟ قَالَ: مَهْ! أَتَعْقِلُ؟ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَوْتَرَ الْمُسْلِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم مولی عبد القیس کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ آپ کے خیال میں وتر سنت ہیں یا کچھ اور؟ انہوں نے فرمایا کہ سنت کیا ہوتی ہے؟ اللہ کے رسول حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسلمانوں نے وتر پڑھے ہیں! اس آدمی نے کہا کہ نہیں، یہ سنت ہیں یا نہیں؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رک جاؤ، کیا تم سمجھتے نہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل اسلام نے وتر پڑھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7028، ترقيم محمد عوامة 6921)
حدیث نمبر: 6922 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَاصِمٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" قِيلَ لَهُ: الْوَتْرُ فَرِيضَةٌ هِيَ؟ فَقَالَ: قَدْ أَوْتَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَثَبَتَ عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وتر پڑھنا فرض ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر پڑھے ہیں اور مسلمانوں نے بھی وتر پڑھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7029، ترقيم محمد عوامة 6922)
حدیث نمبر: 6923 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حبَّانَ ، ابْنَ مُحَيْرِيزٍ الْقُرَشِيَّ أَنَّهُ ، الْمُخْدَجِيِّ، ، عُبَادَةُ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حبَّانَ أَخْبَرَهُ , أَنَّ ابْنَ مُحَيْرِيزٍ الْقُرَشِيَّ أَنَّهُ : أَخْبَرَهُ , عَنِ الْمُخْدَجِيِّ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ بِالشَّامِ يُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ كَانَ يَقُولُ:" الْوَتْرُ وَاجِبٌ" فَذَكَرَ الْمُخْدَجِيُّ أَنَّهُ رَاحَ إِلَى عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ؟ فَقَالَ عُبَادَةُ : كَذَبَ أَبُو مُحَمَّدٍ! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " خَمْسُ صَلَوَاتٍ كَتَبَهُنَّ اللَّهُ عَلَى الْعِبَادِ، مَنْ جَاءَ بِهِنَّ وَلَمْ يُضَيِّعْ مِنْ حَقِّهِنَّ شَيْئًا، جَاءَ وَلَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدٌ أَنْ يُدْخِلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ أَنْقَصَهُنَّ مِنْ حَقِّهِنَّ شَيْئًا، جَاءَ وَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدٌ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو کنانہ کے ایک شخص جن کا نام مخدجی ہے، بیان فرماتے ہیں کہ شام میں موجود ایک انصاری صحابی ابو محمد فرمایا کرتے تھے کہ وتر واجب ہیں۔ مخدجی فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت کے سامنے اس بات کا ذکر کیا گیا تو حضرت عبادہ نے فرمایا کہ ابو محمد جھوٹ کہتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ پانچ نمازیں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بندوں پر فرض فرمایا ہے۔ جس شخص نے ان نمازوں کو اس طرح ادا کیا کہ ان کے حق میں کمی نہ کی تو اللہ تعالیٰ پر لازم ہے کہ وہ اسے جنت میں د اخل کرے۔ جس نے ان نمازوں کے حق میں کمی کی اللہ تعالیٰ پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو جنت میں داخل کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7030، ترقيم محمد عوامة 6923)
حدیث نمبر: 6924 مصنف ابن ابی شیبہ
عَامَرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامَرٍ :" أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ يَنْسَى الْوَتْرَ؟ قَالَ: لَا يَضُرُّهُ كَأَنَّمَا هُوَ فَرِيضَةٌ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو وتر پڑھنا بھول جائے۔ انہوں نے فرمایا کہ انہیں بھول جانے کا نقصان فرض نماز کو بھولنے کی طرح نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7031، ترقيم محمد عوامة 6924)
حدیث نمبر: 6925 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى الْوَتْرَ فَرِيضَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن وتروں کو فرض نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7032، ترقيم محمد عوامة 6925)
حدیث نمبر: 6926 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَا: الْأَضْحَى وَالْوَتْرُ: سُنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عیدالاضحی اور وتر سنت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7033، ترقيم محمد عوامة 6926)
حدیث نمبر: 6927 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَاصِمٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " الْوَتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ، وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ أَسَنَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وتر فرض نہیں ہیں۔ بلکہ یہ سنت ہیں جنہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنت قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7034، ترقيم محمد عوامة 6927)