☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی و تر کو رات کی آخری نماز بنائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی و تر کو رات کی آخری نماز بنائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 6765 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اجْعَلُوا آخِرَ صَلَاتِكُمْ بِاللَّيْلِ وَتْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کی آخری نماز وتر کو بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6867، ترقيم محمد عوامة 6765)
حدیث نمبر: 6766 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " النَّوْمُ عَلَى وِتْرٍ خَيْرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وتر پڑھ کر سونا بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6868، ترقيم محمد عوامة 6766)
حدیث نمبر: 6767 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، الْعَوَّامِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَنَامَ، إِلَّا عَلَى وَتْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصیت فرمائی کہ میں وتر پڑھ کر سوؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6869، ترقيم محمد عوامة 6767)
حدیث نمبر: 6768 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مُسْهِرٍ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَنَامَ، إِلَّا عَلَى وَتْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصیت فرمائی کہ میں وتر پڑھ کر سوؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6870، ترقيم محمد عوامة 6768)
حدیث نمبر: 6769 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " أَمَّا أَنَا، فَإِنِّي أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں سونے سے پہلے وتر پڑھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6871، ترقيم محمد عوامة 6769)
حدیث نمبر: 6770 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُوتِرُ أَوَّلَ اللَّيْلِ، وَكَانَ عُمَرُ يُوتِرُ آخِرَ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رات کے ابتدائی حصہ میں اور حضرت عمر رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6872، ترقيم محمد عوامة 6770)
حدیث نمبر: 6771 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَحَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَحَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ خَافَ أَلَّا يَقُومَ آخِرَ اللَّيْلِ، فَلْيُوتِرْ أَوَّلَه، وَمَنْ طَمِعَ أَنْ يَقُومَ آخِرَ اللَّيْلِ فَلْيُوتِرْ آخِرَ اللَّيْلِ ؛ فَإِنَّ صَلَاةَ آخِرِ اللَّيْلِ مَشْهُودَةٌ"، وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: مَحْضُورَةٌ وَذَلِكَ أَفْضَلُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو یہ ڈر ہو کہ وہ رات کے آخری حصہ میں بیدار نہیں ہوسکے گا۔ اسے چاہئے کہ وہ رات کے ابتدائی حصے میں وتر پڑھ لے۔ جسے یقین ہو کہ وہ رات کے آخری حصہ میں جاگ جائے گا وہ رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھے۔ کیونکہ یہ وقت حضوری کی نماز کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6873، ترقيم محمد عوامة 6771)
حدیث نمبر: 6772 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ: " مَتَى تُوتِرُ؟، قَالَ: مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، وَقَالَ لِعُمَرَ: مَتَى تُوتِرُ؟، قَالَ: مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، قَالَ: لِأَبِي بَكْرٍ: أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ، وَقَالَ: لِعُمَرَ: أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے پوچھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عشاء کے بعد سونے سے پہلے رات کے ابتدائی حصے میں۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے پوچھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ رات کے آخری حصے میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے فرمایا کہ آپ حزم پر عمل کرتے ہو اور حضرت عمر سے فرمایا کہ آپ قوت پر عمل کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6874، ترقيم محمد عوامة 6772)