☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 6676 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، مَنْصُورٌ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: نَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ اللَّيْلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: جَوْفُ اللَّيْلِ الْأَوْسَطُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ تہجد کی نماز کے لئے رات کا افضل وقت کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا رات کا درمیانہ حصہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6777، ترقيم محمد عوامة 6676)
حدیث نمبر: 6677 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، أَبِي حُرَّةَ ، الْحَسَنِ ، أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ :" أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ أَبَا ذَرٍّ أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟، قَالَ: جَوْفُ اللَّيْلِ الْأَوْسَطُ، قَالَ: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟، قَالَ: مَنْ خَافَ أَدْلَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو ذر سے سوال کیا کہ رات کے کس حصہ میں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ رات کے درمیانے حصے میں۔ اس نے کہا کہ اس وقت میں کون اٹھ سکتا ہے؟ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ جسے یہ ڈر ہو کہ وہ نہ اٹھ پائے گا وہ رات کے ابتدائی حصہ میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6778، ترقيم محمد عوامة 6677)
حدیث نمبر: 6678 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ مُعَاذًا، قَالَ لِأَبِي مُوسَى: كَيْفَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟، قَالَ: أَتَفَوَّقُهُ تَفَوُّقًا , فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ تَقْرَأَهُ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟، قَالَ: أَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ، وَأَتَقَوَّى بِهِ عَلَى آخِرِهِ، وَإِنِّي لَأَرْجُو الْأَجْرَ فِي رَقْدَتِي، كَمَا أَرْجُوهُ فِي يَقَظَتِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت معاذ نے حضرت ابو موسیٰ سے کہا کہ آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں وقفے وقفے سے اس کی تلاوت کرتا ہوں، سارا معمول ایک ہی وقت میں پورا نہیں کرلیتا۔ پھر حضرت معاذ نے حضرت ابو موسیٰ سے پوچھا کہ آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں رات کے ابتدائی حصہ میں سو جاتا ہوں تاکہ رات کے آخری حصہ میں اٹھنے کی طاقت حاصل کرسکوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اس سونے میں بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ جاگنے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6779، ترقيم محمد عوامة 6678)
حدیث نمبر: 6679 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا هَدَأَتِ الْعُيُونُ، قَامَ، فَسَمِعْتُ لَهُ دَوِيًّا كَدَوِيِّ النَّحْلِ، حَتَّى يُصْبِحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ لوگوں کے سونے کے بعد جاگ جاتے اور صبح تک ان (کی گریہ وزاری کی وجہ) سے ایسی آوازیں رہتیں جیسے مکھیوں کے بھنبھنانے کی آواز ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6780، ترقيم محمد عوامة 6679)
حدیث نمبر: 6680 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ أُمِّ إِسْحَاقَ بِنْتِ طَلْحَةَ، قَالَتْ:" كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَأْخُذُ نَصِيبَهُ مِنْ قِيَامِ اللَّيْلِ، مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَكَانَ الْحُسَيْنُ يَأْخُذُ نَصِيبَهُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام اسحاق بنت طلحہ فرماتی ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ رات کے ابتدائی حصہ میں اور حضرت حسین رات کے آخری حصے میں اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6781، ترقيم محمد عوامة 6680)
حدیث نمبر: 6681 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ كُلَّمَا اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ صَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رات کو جب بھی بیدار ہوتے نماز پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6782، ترقيم محمد عوامة 6681)