حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ مُعَاذًا، قَالَ لِأَبِي مُوسَى: كَيْفَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟، قَالَ: أَتَفَوَّقُهُ تَفَوُّقًا , فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ تَقْرَأَهُ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟، قَالَ: أَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ، وَأَتَقَوَّى بِهِ عَلَى آخِرِهِ، وَإِنِّي لَأَرْجُو الْأَجْرَ فِي رَقْدَتِي، كَمَا أَرْجُوهُ فِي يَقَظَتِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت معاذ نے حضرت ابو موسیٰ سے کہا کہ آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں وقفے وقفے سے اس کی تلاوت کرتا ہوں، سارا معمول ایک ہی وقت میں پورا نہیں کرلیتا۔ پھر حضرت معاذ نے حضرت ابو موسیٰ سے پوچھا کہ آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں رات کے ابتدائی حصہ میں سو جاتا ہوں تاکہ رات کے آخری حصہ میں اٹھنے کی طاقت حاصل کرسکوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اس سونے میں بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ جاگنے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6779، ترقيم محمد عوامة 6678)