☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الصف المقدم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الصف المقدم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 6522 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُونَ: " الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِي يَلِي الْمَقْصُورَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے شاگرد کہا کرتے تھے کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لئے بنایا ہوا کمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6618، ترقيم محمد عوامة 6522)
Hadith No.: 6523 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ , يَقُولُ: " الصَّفُّ الْأَوَّلُ الَّذِي يَلِي الْمَقْصُورَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لئے بنایا ہواکمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6619، ترقيم محمد عوامة 6523)
Hadith No.: 6524 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَزِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ، وَعَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ: " يُصَلُّونَ عَنْ يَمِينِ الْمَقْصُورَةِ"، وَقَالَ حَفْصٌ مَرَّةً:" مَا بَيْنَ الْأُسْطُوَانَةِ إِلَى الْحَائِطِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد الرحمن، حضرت زر بن حبیش اور حضرت عمرو بن میمون کو مقصورہ کے دائیں طرف نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ حضرت حفص کی ایک روایت میں وہ ستون اور دیوار کے درمیان نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6620، ترقيم محمد عوامة 6524)
Hadith No.: 6525 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: " الصَّفُّ الْأَوَّلُ الَّذِي يَلِي الْمَقْصُورَةَ، فَقَالَ: هُوَ الَّذِي يَلِي الْحَائِطَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الواحد بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لئے بنایا ہوا کمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ پہلی صف وہ ہے جو دیوار کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6621، ترقيم محمد عوامة 6525)
Hadith No.: 6526 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسًا يُصَلِّي عِنْدَ الْحَجَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن وردان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو حطیم کے پاس نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6622، ترقيم محمد عوامة 6526)