☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
المرأة تصلي ولا تغطي شعرها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← المرأة تصلي ولا تغطي شعرها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 6268 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ صَلَّتْ، وَلَمْ تُغَطِّ شَعْرَهَا لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے نماز پڑھتے ہوئے بال نہ ڈھانپے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6356، ترقيم محمد عوامة 6268)
Hadith No.: 6269 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَمْرٍو ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ رَفَعَهُ، قَالَ: " إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ إِلَّا بِخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو بغیر دوپٹے کے اس کی نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6357، ترقيم محمد عوامة 6269)
Hadith No.: 6270 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ قَابُوسٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ أَرْسَلَ امْرَأَةً إِلَى عَائِشَةَ فَرَأَتْ جَارِيَةً لَهَا جَمَّةٌ، فَقَالَتْ: لَوِ اسْتَتَرَتْ هَذِهِ كَانَ أَخْيَرَ، فَقَالَتْ: إِنَّهَا لَمْ تَحِضْ، وَلَا بَدَا بَعْدُ الْحَيْضُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قابوس کے والد فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک عورت کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا، اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں ایک لڑکی دیکھی جس کے بال نظر آ رہے تھے۔ اس عورت نے اس لڑکی کے بارے میں کہا کہ یہ اگر بالوں کو چھپا لیتی تو اچھا ہوتا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ یہ ابھی تک بالغ نہیں ہوئی اور ابھی تک اس کا حیض ظاہر نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6358، ترقيم محمد عوامة 6270)
Hadith No.: 6271 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامٍ ، مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي فَتَاةٌ، فَأَلْقَى إِلَيَّ حِقْوَهُ، فَقَالَ: شُقِّيهِ بَيْنَ هَذِهِ الْفَتَاةِ وَبَيْنَ الَّتِي عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ، فَإِنِّي لَا أَرَاهُمَا إِلَّا قَدْ حَاضَتَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میرے پاس ایک لڑکی بیٹھی تھی۔ آپ نے ایک کپڑا مجھے دیا کہ اسے پھاڑ کر اس لڑکی کو اور ام سلمہ کے پاس موجود لڑکی کو دے دوں، میرے خیال میں یہ دونوں بالغ ہوچکی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6359، ترقيم محمد عوامة 6271)
Hadith No.: 6272 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَاخْتَبَأَتْ مَوْلَاةٌ لَهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَاضَتْ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ، فَشَقَّ لَهَا مِنْ عِمَامَتِهِ، فَقَالَ: اخْتَمِرِي بِهَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو ایک لڑکی بھاگ کر چھپ گئی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استفسار فرمایا کہ کیا یہ بالغ ہوگئی ہے۔ آپ کو بتایا گیا جی ہاں یہ بالغ ہوگئی ہے، آپ نے اپنے عمامے سے کپڑا پھاڑ کر اسے دیا کہ اس سے پردہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6360، ترقيم محمد عوامة 6272)
Hadith No.: 6273 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ مَاهَانَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: " إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ وَجَبَ عَلَيْهَا مَا وَجَبَ عَلَى أُمِّهَا مِنَ التَّسَتُّرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو اس پر اتنا ہی پردہ ضروری ہے جتنا کہ اس کی ماں پر ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6361، ترقيم محمد عوامة 6273)
Hadith No.: 6274 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْزُوقُ أبُو عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ، قَالَ:" سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ: مَتَى تُكْتَبُ عَلَى الْجَارِيَةِ الصَّلَاةُ؟ فَقَالَ: إِذَا حَاضَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
مرزوق بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ لڑکی پر نماز کب فرض ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب اسے حیض آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6362، ترقيم محمد عوامة 6274)
Hadith No.: 6275 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ وَجَبَ عَلَيْهَا مَا وَجَبَ عَلَى أُمِّهَا مِنَ التَّسَتُّرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب لڑکی کو حیض آجائے تو اس پر پردہ اتنا ہی واجب ہے جتنا کہ اس کی ماں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6363، ترقيم محمد عوامة 6275)
Hadith No.: 6276 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَبِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ إِلَّا بِخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو بغیر دوپٹے کے اس کی نماز نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6364، ترقيم محمد عوامة 6276)
Hadith No.: 6277 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ إِلَّا بِخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو بغیر دوپٹے کے اس کی نماز نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6365، ترقيم محمد عوامة 6277)
Hadith No.: 6278 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مَاهَانَ أَبِي سَالِمٍ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : " إِذَا احْتَلَمَتِ الْجَارِيَةُ وَجَبَ عَلَيْهَا مَا وَجَبَ عَلَى أُمِّهَا يَعْنِي مِنَ التَّسَتُّرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو اس پر پردہ اتنا ہی واجب ہے جتنا کہ اس کی ماں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6366، ترقيم محمد عوامة 6278)
Hadith No.: 6279 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَتَادَةَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، صَفِيَّةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بالغ لڑکی کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6367، ترقيم محمد عوامة 6279)
Hadith No.: 6280 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا بَلَغَتِ الْمَرْأَةُ الْحَيْضَ وَلَمْ تُغَطِّ أُذُنَهَا، وَرَأْسَهَا، لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر لڑکی بالغ ہونے کے بعد اپنے کانوں اور سر کو نہ ڈھکے تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6368، ترقيم محمد عوامة 6280)