☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
المرأة في (كم) ثوب تصلى
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← المرأة في (كم) ثوب تصلى
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 19
Hadith No.: 6224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ عورت تین کپڑوں میں نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6310، ترقيم محمد عوامة 6224)
Hadith No.: 6225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ فِي كَمْ تُصَلِّي الْمَرْأَةُ؟، فَقَالَتْ: ائْتِ عَلِيًّا فَاسْأَلْهُ ثُمَّ ارْجِعْ إِلَيَّ، فَأَتَى عَلِيًّا فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: فِي دِرْعٍ سَابِغٍ وَخِمَارٍ، فَرَجَعَ إِلَيْهَا فَأَخْبَرَهَا، فَقَالَتْ: صَدَقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے سوال کرو پھر میرے پاس آؤ۔ وہ سائل حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ مکمل ڈھانپنے والی قمیص اور ایک دوپٹے میں نماز پڑھے گی۔ سائل نے جا کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6311، ترقيم محمد عوامة 6225)
Hadith No.: 6226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ، قَالَ:" رَأَيْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُصَلِّي فِي دِرْعٍ وَاحِدٍ فُضُلًا، وَقَدْ وَضَعَتْ بَعْضَ كُمِّهَا عَلَى رَأْسِهَا، قَالَ: وَكَانَ عُبَيْدُ اللَّهِ يَتِيمًا فِي حِجْرِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ خولانی فرماتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین حضرت میمونہ کو ایک ایسی بڑی قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا جو ساری کی ساری ان پر لپٹی ہوئی تھی اور انہوں نے آستین کے کچھ حصے کو اپنے سر پر رکھا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ خولانی ایک ییمل بچے کی حیثیت سے حضرت میمونہ کی کفالت میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6312، ترقيم محمد عوامة 6226)
Hadith No.: 6227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا " صَلَّتْ فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ خولانی فرماتے ہیں کہ ام المومنین حضرت میمونہ نے ایک بڑی قمیص اور ایک چادر میں نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6313، ترقيم محمد عوامة 6227)
Hadith No.: 6228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي: أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَيِّ شَيْءٍ تُصَلِّي الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَتْ: تُصَلِّي فِي دِرْعٍ سَابِغٍ يُغَطِّي قَدَمَيْهَا وَالْخِمَارِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن زید کہتے ہیں کہ میری والدہ نے ام المومنین حضرت ام سلمہ سے سوال کیا کہ عورت کس چیز میں نماز پڑھے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک مکمل ڈھانپنے والی چادر میں جو اس کے پاؤں کو بھی ڈھانپ دے اور ایک دوپٹے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6314، ترقيم محمد عوامة 6228)
Hadith No.: 6229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، بْنِ مُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: " تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي الدِّرْعِ السَّابِغِ وَالْخِمَارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ عورت ایک مکمل ڈھانپنے والی چادر اور ایک اوڑھنی میں نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6315، ترقيم محمد عوامة 6229)
Hadith No.: 6230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ ثَوْرٍ، عَنْ زَوْجِهَا بِشْرٍ:" أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي كَمْ تُصَلِّي الْمَرْأَةُ؟، فَقَالَ: فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بشر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک قمیص اور ایک چادر میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6316، ترقيم محمد عوامة 6230)
Hadith No.: 6231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ، فَلْتُصَلِّ فِي ثِيَابِهَا كُلِّهَا الدِّرْعُ وَالْخِمَارُ، وَالْمِلْحَفَةُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورت اپنے پورے کپڑوں میں نماز پڑھے گی یعنی قمیص، چادر اور اوڑھنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6317، ترقيم محمد عوامة 6231)
Hadith No.: 6232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، قَالَ: " تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي الدِّرْعِ، وَالْخِمَارِ، وَالْحَقْوِ"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے فرمایا کہ عورت قمیص، چادر اور ”حقو“ میں نماز پڑھے گی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اشعث سے پوچھا کہ یہ چادریں کیا ہیں؟ انہوں نے فرمایا جو جسم کو ڈھانپ دے وہ چادر ہے۔ میں نے پوچھا یہ ”حقو“ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ انصار ازار کو حقو کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6318، ترقيم محمد عوامة 6232)
Hadith No.: 6233 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورت تین کپڑوں میں نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6320، ترقيم محمد عوامة 6233)
Hadith No.: 6234 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ الْمَرْأَةُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ: فِي الدِّرْعِ، وَالْخِمَارِ، وَالْحَقْوِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے تین کپڑوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے قمیص چادر ازار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6321، ترقيم محمد عوامة 6234)
Hadith No.: 6235 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يُرَخِّصُ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تُصَلِّيَ فِي الدِّرْعِ، وَالْجِلْبَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم عورت کو اس بات کی رعایت دیتے تھے کہ وہ قمیص اور چادر میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6322، ترقيم محمد عوامة 6235)
Hadith No.: 6236 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: قَالَتِ امْرَأَةٌ لِأَبِي: " إِنِّي امْرَأَةٌ حُبْلَى وَإِنَّهُ يَشُقُّ عَلَيَّ أَنْ أُصَلِّيَ فِي الْمِنْطَقِ، أَفَأُصَلِّي فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ؟، قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے میرے والد سے کہا کہ میں حاملہ عورت ہوں۔ میرے لئے نطاق (کمر پر باندھا جانے والا ایک بیلٹ) میں نماز پڑھنا مشکل ہے، تو کیا میں قمیص اور چادر میں نماز پڑھ سکتی ہوں؟ انہوں نے کہا ہاں، پڑھ سکتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6323، ترقيم محمد عوامة 6236)
Hadith No.: 6237 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ خَصِيفٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت ایک قمیص دوپٹے اور بنی ہوئی چادر میں نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6324، ترقيم محمد عوامة 6237)
Hadith No.: 6238 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي دِرْعٍ صَفِيقٍ، وَخِمَارٍ صَفِيقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ عورت ایک موٹی قمیص اور موٹی چادر میں نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6325، ترقيم محمد عوامة 6238)
Hadith No.: 6239 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: " فِي دِرْعٍ، وَخِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت ایک قمیص اور ایک چادر میں نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6326، ترقيم محمد عوامة 6239)
Hadith No.: 6240 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، فَقَالَ: " فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ"، وَسَأَلْتُ حَمَّادًا، فَقَالَ:" تُصَلِّي فِي دِرْعٍ وَمِلْحَفَةٍ تُغَطِّي رَأْسَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت حکم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک قمیص اور ایک چادر میں نماز پڑھے گی۔ حضرت حماد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک قمیص اور ایک اوڑھنی میں جس سے سر کو ڈھانپ لے نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6327، ترقيم محمد عوامة 6240)
Hadith No.: 6241 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعَةِ أَثْوَابٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عورت چار کپڑوں سے کم میں نماز نہیں پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6328، ترقيم محمد عوامة 6241)
Hadith No.: 6242 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُعَاذَةَ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّهَا قَامَتْ تُصَلِّي فِي دِرْعٍ، وَخِمَارٍ، فَأَتَتْهَا الْأَمَةُ، فَأَلْقَتْ عَلَيْهَا ثَوْبًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک قمیص اور ایک چادر میں نماز پڑھ رہی تھیں کہ ان کی باندی نے آ کر ان پر ایک اور کپڑا ڈال دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6329، ترقيم محمد عوامة 6242)