☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في إمامة الأعمى من رخص فيه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في إمامة الأعمى من رخص فيه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 6114 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، مُجَالِدٌ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَدْرٍ فَاسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَؤُمُّهُمْ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدر کی طرف تشریف لے گئے تو حضرت ابن ام مکتوم کو مدینہ میں اپنا نائب بنا گئے۔ وہ نابینا ہونے کے باوجود نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6200، ترقيم محمد عوامة 6114)
Hadith No.: 6115 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، يُونُسَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَكَانَ يَؤُمُّ النَّاسَ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن ام مکتوم کو اپنا نائب بنایا تو وہ نابینا ہونے کے باوجود لوگوں کی امامت کرایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6201، ترقيم محمد عوامة 6115)
Hadith No.: 6116 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَصْحَابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ:" أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا يَؤُمُّونَ وَهُمْ عُمْيَانٌ، مِنْهُمْ عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ، وَمُعَاذُ ابْنُ عَفْرَاءَ، وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ صحابہ نابینا ہونے کے باوجود لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ان میں حضرت عتبان بن مالک، حضرت معاذ بن عفراء اور حضرت ابن ام مکتوم شامل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6202، ترقيم محمد عوامة 6116)
Hadith No.: 6117 Musannaf Ibn Abi Shaibah
نَاسٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" كَانَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ يَؤُمُّونَ فِي مَسَاجِدِهِمْ بَعْدَمَا ذَهَبَتْ أَبْصَارُهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ کچھ بدری صحابہ بینائی زائل ہوجانے کے باوجود اپنی مسجدوں میں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6203، ترقيم محمد عوامة 6117)
Hadith No.: 6118 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ أَعْمَى فَجَاءَ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَقَامَ فِي نساجةٍ مُلْتَحِفًا كُلَّمَا وَضَعَهَا عَلَى مَنْكِبَيْهِ رَجَعَ طَرَفَاهَا إِلَيْهِ مِنْ صِغَرِهَا، وَرِدَاؤُهُ إِلَى جَنْبِهِ عَلَى الْمِشْجَبِ، فَصَلَّى بِنَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ہم حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی بینائی زائل ہونے کے بعد ان کی خدمت میں حاضر تھے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو وہ ایک کپڑا اوڑھے ہوئے کھڑے ہوئے۔ جب وہ اسے اپنے کندھے پر رکھتے تھے تو چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس کے کنارے زمین پر گرجاتے تھے۔ ان کی چادر ان کے پاس کپڑے لگانے کی کھونٹی پر لٹکی تھی۔ اس حال میں انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6204، ترقيم محمد عوامة 6118)
Hadith No.: 6119 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ:" أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ الْحَسَنَ أَؤُمُّ قَوْمِي وَأَنَا أَعْمَى؟، قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عامر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کیا میں نابینا ہونے کے باوجود اپنی قوم کو نماز پڑھا سکتا ہوں؟ تو انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6205، ترقيم محمد عوامة 6119)
Hadith No.: 6120 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ:" سُئِلَ عَنِ الْأَعْمَى يَؤُمُّ، قَالَ: فَقَالَ: إِذَا كَانَ أَفْقَهَهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا نابینا امامت کرا سکتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اگر سب سے زیادہ علم رکھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6206، ترقيم محمد عوامة 6120)
Hadith No.: 6121 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَؤُمَّ الْأَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نابینا کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6207، ترقيم محمد عوامة 6121)
Hadith No.: 6123 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " أَمَّنَا ابْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نابینا ہونے کی حالت میں ہمیں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6208، ترقيم محمد عوامة 6123)
Hadith No.: 6124 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنٍ لَعُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ رَجُلًا أَعْمَى كَانَ يَؤُمُّ بَنِي خَطْمَةَ فِي زَمَنِ عُمَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمیر کے والد فرماتے ہیں کہ ایک نابینا آدمی حضرت عمر کے زمانے میں بنی خطمہ کو نماز پڑھایا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6209، ترقيم محمد عوامة 6124)
Hadith No.: 6122 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْبَرَاءُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُهَاجِرٍ، قَالَ:" كَانَ الْبَرَاءُ يُصَلِّي بِنَا وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت براء نابینا ہونے کے باوجود ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6210، ترقيم محمد عوامة 6122)
Hadith No.: 6125 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ :" أَنَّهُ كَانَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عتبان بن مالک نابینا ہونے کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6211، ترقيم محمد عوامة 6125)
Hadith No.: 6126 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ :" أَنَّهُ كَانَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عتبان بن مالک نابینا ہونے کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6212، ترقيم محمد عوامة 6126)
Hadith No.: 6127 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ إِمَامُ بَنِي خَطْمَةَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ بنو خطمہ کا امام نابینا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6213، ترقيم محمد عوامة 6127)
Hadith No.: 6128 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " أَمَّنَا جَابِرٌ بَعْدَ مَا ذَهَبَ بَصَرُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ہمیں بینائی زائل ہونے کے بعد نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6214، ترقيم محمد عوامة 6128)
Hadith No.: 6129 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ:" سَأَلَ الْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ الْقَاسِمَ عَنِ الْأَعْمَى يَؤُمُّ، وَتَجُوزُ شَهَادَتُهُ؟ فَقَالَ: مَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَؤُمَّ وَتَجُوزُ شَهَادَتُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حکم بن عتیبہ نے حضرت قاسم سے نابینا کی امامت اور گواہی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ امامت اور گواہی سے اسے کیا چیز روک سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6215، ترقيم محمد عوامة 6129)
Hadith No.: 6130 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: " أَمَّنَا الْمُسَيِّبُ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیب نے نابینا حالت میں ہمیں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6216، ترقيم محمد عوامة 6130)
Hadith No.: 6131 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ أَبِي أَوْفَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ شَيْخٍ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ:" أَنَّ ابْنَ أَبِي أَوْفَى أَمَّهُمْ وَهُوَ أَعْمَى"
Translation: اردو ترجمہ
ایک بزرگ ابو عبد اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن ابی اوفیٰ نے نابینا حالت میں ہمیں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6217، ترقيم محمد عوامة 6131)