☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 6099 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ " فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ لَا يَمْنَعُهَا ذَلِكَ مِنَ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر حاملہ کو خون نظر آئے تو وہ نماز نہیں چھوڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6184، ترقيم محمد عوامة 6099)
حدیث نمبر: 6100 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ عَطَاءٍ " فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: تَتَوَضَّأُ، وَتُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس عورت کے بارے میں جسے حالت حمل میں خون نظر آئے فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے گی اور نماز پڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6185، ترقيم محمد عوامة 6100)
حدیث نمبر: 6101 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْماعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى نَافِعٍ أَسْأَلُهُ، عَنِ الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ؟ فَكَتَبَ إِلَيَّ، سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ" عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى الدَّمَ فِي غَيْرِ حَيْضٍ وَلَا نِفَاسٍ؟، قَالَ: تَغْتَسِلُ، وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ، وَتُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو خط لکھا اور ان سے اس حاملہ کے بارے میں سوال کیا جسے خون نظر آئے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت سلیمان بن یسار سے سوال کیا کہ اگر اسے حالت حیض اور حالت نفاس کے علاوہ کوئی خون نظر آئے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ غسل کرے، کسی کپڑے سے خون روکے اور نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6186، ترقيم محمد عوامة 6101)
حدیث نمبر: 6102 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَطَاءٍ" فِي الْحُبْلَى تَرَى الدَّمَ عَبِيطًا تَغْتَسِلُ، وَتُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت عطاء اس حاملہ کے بارے میں جو خالص خون دیکھے فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے اور نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6187، ترقيم محمد عوامة 6102)
حدیث نمبر: 6103 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: تَصْنَعُ كَمَا تَصْنَعُ الْمُسْتَحَاضَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس حاملہ کے بارے میں جو خون دیکھے فرماتے ہیں کہ یہ وہی کچھ کرے گی جو مستحاضہ کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6188، ترقيم محمد عوامة 6103)
حدیث نمبر: 6104 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: إِنْ كَانَتْ تَرَاهُ كَمَا كَانَتْ تَرَاهُ قَبْلَ ذَلِكَ فِي أَقْرَائِهَا، تَرَكَتِ الصَّلَاةَ، وَإِنْ كَانَ إِنَّمَا هُوَ فِي الْيَوْمِ وَالْيَوْمَيْنِ، لَمْ تَدَعِ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس حاملہ کے بارے میں جو خون دیکھے فرماتے ہیں کہ اگر اسے وہی صورت محسوس ہو جو حیض کی حالت میں معلوم ہوتی تھی تو نماز کو چھوڑ دے اور اگر یہ ایک یا دو دن رہے تو وہ نماز نہ چھوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6189، ترقيم محمد عوامة 6104)
حدیث نمبر: 6105 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا رَأَتْهُ وَهِيَ حُبْلَى فَلْتَتَوَضَّأْ، وَلْتُصَلِّ، فَإِنَّهُ لَيْسَ بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر عورت حالت حمل میں خون دیکھے تو وضو کرے اور نماز پڑھے، کیونکہ یہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6190، ترقيم محمد عوامة 6105)
حدیث نمبر: 6106 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ:" فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: لَيْسَ بِشَيْءٍ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اس حاملہ کے بارے میں جو خون دیکھے فرماتے ہیں کہ یہ کچھ نہیں، حضرت حماد فرماتے ہیں کہ یہ مستحاضہ کے درجے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6191، ترقيم محمد عوامة 6106)
حدیث نمبر: 6107 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ:" عَنِ الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ أَيَمْنَعُهَا ذَلِكَ مِنَ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ: إِنَّمَا يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ، وَالصَّوْمِ، الْحَيْضُ وَهَذَا الْفَيْضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ھرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر عورت حالت حمل میں خون دیکھے تو کیا وہ نماز چھوڑ دے؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز اور روزے سے صرف حیض روکتا ہے یہ تو غیض (کمی ونقصان) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6193، ترقيم محمد عوامة 6107)
حدیث نمبر: 6108 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ" عَنِ الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: تَرَى الدَّمَ تَكُفُّ عَنِ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس حاملہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ نماز چھوڑ دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6194، ترقيم محمد عوامة 6108)
حدیث نمبر: 6109 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مِنْدَلٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَالْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، قَالُوا: " لَا يَجْتَمِعُ حَبَلٌ وَحَيْضٌ، فَإِذَا رَأَتِ الْحَامِلُ الدَّمَ، فَلْتُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ، حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حمل اور حیض جمع نہیں ہوسکتے، جب حاملہ خون دیکھے تو نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6195، ترقيم محمد عوامة 6109)