☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 5972 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ:" سَاعَةٌ مَا أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِيهَا إِلَّا وَجَدْتُهُ يُصَلِّي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، وَكَانَ يَقُولُ: هِيَ سَاعَةُ غَفْلَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود کے چچا فرماتے ہیں کہ میں مغرب اور عشاء کے درمیان جب بھی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا انہیں نماز پڑھتے دیکھا اور وہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ غفلت کا وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6053، ترقيم محمد عوامة 5972)
حدیث نمبر: 5973 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ مَا بَيْنَ أَنْ يَنْكَفِتَ أَهْلُ الْمَغْرِبِ إِلَى أَنْ يَثُوبَ إِلَى الْعِشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اوابین کی نماز مغرب سے فارغ ہونے کے بعد عشاء کی تیاری سے پہلے ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6054، ترقيم محمد عوامة 5973)
حدیث نمبر: 5974 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: قَالَ سَلْمَانُ: " عَلَيْكُمْ بِالصَّلَاةِ فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءَيْنِ ؛ فَإِنَّهُ يُخَفِّفُ عَنْ أَحَدِكُمْ مِنْ حَزبِهِ وَيُذْهِبُ عَنْهُ مَلْغَاةُ أَوَّلِ اللَّيْلِ، فَإِنَّ مَلْغَاةَ أَوَّلِ اللَّيْلِ مَهْدِنَةٌ أَوْ مُذْهِبَةٌ لِآخِرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرو کیونکہ یہ نماز تمہارے وظیفوں کی جگہ لے لے گی اور رات کے پہلے حصے کی لغویات اور فضولیات کو مٹا دے گی اس لئے کہ رات کے ابتدائی حصے کی لغویات رات کے آخری حصہ کو ضائع کردیتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6055، ترقيم محمد عوامة 5974)
حدیث نمبر: 5975 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ وِقَاءِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، وَيَقُولُ: هِيَ نَاشِئَةُ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وقاء بن ایاس فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ رات کی بیداری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6056، ترقيم محمد عوامة 5975)
حدیث نمبر: 5976 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6057، ترقيم محمد عوامة 5976)
حدیث نمبر: 5977 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ , أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، وَيَقُولُ:" هِيَ نَاشِئَةُ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ رات کی بیداری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6058، ترقيم محمد عوامة 5977)
حدیث نمبر: 5978 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ " يُصَلِّي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"، قَالَ: وَزَعَمَ الْحَسَنُ أَنَّ طَاوُسًا لَمْ يَكُنْ يَرَاهُ شَيْئًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن مسلم مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ رات کی بیداری ہے۔ حضرت حسن کا خیال ہے کہ حضرت طاؤس اسے رات کی بیداری نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6059، ترقيم محمد عوامة 5978)
حدیث نمبر: 5979 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ يَعُدُّهَا مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اسے رات کی بیداری نہ سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6060، ترقيم محمد عوامة 5979)
حدیث نمبر: 5980 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ:" أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ لَمْ يَكُنْ يُصَلِّيهَا إِلَّا فِي رَمَضَانَ" , يَعْنِي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ، وَالْعِشَاءِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما صرف رمضان میں مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6061، ترقيم محمد عوامة 5980)
حدیث نمبر: 5981 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: نَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ سُورَةُ السَّجْدَةِ آية 16، قَالَ: كَانُوا يَتَطَوَّعُونَ فِيمَا بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ، الْمَغْرِبِ، وَالْعِشَاءِ، فَيُصَلُّونَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس قرآن مجید کی آیت { تَتَجَافَی جُنُوبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ مغرب اور عشاء کے درمیان نفل نماز پڑھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6062، ترقيم محمد عوامة 5981)
حدیث نمبر: 5982 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، إِسْرَائِيلَ ، مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ النَّهْدِيِّ ، الْمِنْهَالِ ، زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ النَّهْدِيِّ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي حَتَّى صَلَّى صَلَاةِ الْعِشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، مغرب سے فارغ ہونے کے بعد عشاء تک آپ نماز پڑھتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6063، ترقيم محمد عوامة 5982)
حدیث نمبر: 5983 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ ثُوَيْرِ بْنِ أَبِي فَاخِتَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" ذَكَرَ لَهُ أَنَّ مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ صَلَاةَ الْغَفْلَةِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: فِي الْغَفْلَةِ وَقَعْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے ذکر کیا گیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز غفلت کی نماز ہے تو انہوں نے فرمایا کہ تم غفلت میں پڑگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6064، ترقيم محمد عوامة 5983)
حدیث نمبر: 5984 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا بَعْدَ الْمَغْرِبِ كَانَ كَالْمُعَقِّبِ غَرْوَةً بَعْدَ غَرْوَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے مغرب کے بعد چار رکعتیں پڑھیں وہ اس شخص کی طرح ہے جو ایک غزوہ سے واپس آتے ہی دوسرے غزوے میں شریک ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6065، ترقيم محمد عوامة 5984)
حدیث نمبر: 5985 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ حَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ صَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، ثُمَّ قُمْتُ أُصَلِّي فَنَهَرَنِي، وَقَالَ: إِنَّمَا هُمَا رَكْعَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پہلو میں مغرب کی نماز پڑھی پھر میں نے مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، میں پھر کھڑا ہونے لگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6066، ترقيم محمد عوامة 5985)