☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← أول العيدين← عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 5656 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي الصُّبْحَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَغْدُو كَمَا هُوَ إِلَى الْمُصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرتے، پھر اسی حالت میں عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5727، ترقيم محمد عوامة 5656)
حدیث نمبر: 5657 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ , أَنَّهُ كَانَ يَنْصَرِفُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ مِنَ الصُّبْحِ حِينَ يُسَلِّمُ الْإِمَامُ فِي يَوْمِ عِيدٍ، حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى عِنْدَ دَارِ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، فَيَجْلِسُ عِنْدَ الْمِصْرَاعَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حاتم بن اسماعیل کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن حرملہ عید کے دن صبح کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد حضرت سعید بن مسیب کے ساتھ عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے جو کثیر بن الصلت کے گھر کے پاس تھی، اور وہاں دروازے کے دونوں کو اڑوں کے درمیان بیٹھ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5728، ترقيم محمد عوامة 5657)
حدیث نمبر: 5658 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: " صَلَّيْتُ الْفَجْرَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ فِي يَوْمِ فِطْرٍ فَإِذَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْقِلٍ فَلَمَّا قَضَيَا الصَّلَاةَ خَرَجَا وَخَرَجْتُ مَعَهُمَا إِلَى الْجَبَّانَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں نے عید الفطر کے دن فجر کی نماز اس مسجد میں ادا کی ہے۔ ابو عبد الرحمن اور عبد اللہ بن معقل جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے۔ میں بھی ان کے ساتھ چل پڑتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5729، ترقيم محمد عوامة 5658)
حدیث نمبر: 5659 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدٍ المكتب، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ الْفَجْرَ وَعَلَيْهِمْ ثِيَابُهُمْ" , يَعْنِي يَوْمَ الْعِيدِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی نماز عید کے کپڑے پہن کر پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5730، ترقيم محمد عوامة 5659)
حدیث نمبر: 5660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " لِيَكُنْ غَدْوُكَ يَوْمَ الْفِطْرِ مِنْ مَسْجِدِكَ إِلَى مُصَلَّاكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن فجر کی نماز کے بعد تمہیں عید گاہ کی طرف چلے جانا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5731، ترقيم محمد عوامة 5660)
حدیث نمبر: 5661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ:" كَانَ عُرْوَةُ لَا يَأْتِي الْعِيدَ حَتَّى تَسْتَعَلِي الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ اس وقت تک عید کی نماز کے لئے نہیں جاتے تھے جب تک سورج بلند نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5732، ترقيم محمد عوامة 5661)
حدیث نمبر: 5662 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَعَامِرٍ، وَعَطَاءٍ , قَالُوا: " لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْعِيدِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی، عامر اور عطاء فرماتے ہیں کہ عید کی نماز کے لئے اس وقت تک نہ نکلو جب تک سورج بلند نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5733، ترقيم محمد عوامة 5662)
حدیث نمبر: 5663 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ سَهْلِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ:" أَنَّهُ رَأَى جَدَّهُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ وَبَنِيهِ يَجْلِسُونَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ صَلَّوْا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَذْهَبُونَ إِلَى الْمُصَلَّى، وَذَلِكَ فِي الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن سھل کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دادا حضرت رافع بن خدیج اور ان کے بیٹوں کو دیکھا کہ مسجد میں بیٹھے رہتے، جب سورج طلوع ہوجاتا تو دو رکعتیں پڑھ کر عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے، وہ ایسا عید الفطر اور عید الاضحی دونوں عیدوں میں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5734، ترقيم محمد عوامة 5663)
حدیث نمبر: 5664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: " غَدَوْتُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ يَوْمَ عِيدٍ فَوَجَدْتُهُ قَدْ صَلَّى وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن صبح کی نماز کے وقت حضرت ابراہیم کے پاس گیا، وہ نماز پڑھ چکے تھے اور ان پر عید کے کپڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5735، ترقيم محمد عوامة 5664)