☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعے کے دن کے مستحب اعمال
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعے کے دن کے مستحب اعمال
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 5621 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَوْنٍ، عَنْ أَسْمَاءَ ، قَالَتْ: " مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَبْعَ مَرَّاتٍ فِي مَجْلِسِهِ حُفِظَ إِلَى مِثْلِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماء فرماتی ہیں کہ جس شخص نے جمعہ کے دن ایک مجلس میں سات مرتبہ سورة الاخلاص اور معوذتین پڑھیں اس کی ان کے برابر حفاظت کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5692، ترقيم محمد عوامة 5621)
حدیث نمبر: 5622 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ ,، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ يُحَصِّبُ الْمَسَاكِينَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، يَقُولُ لَهُمْ: اقْعُدُوا، قَالَ: وَكَانَ عِكْرِمَةُ لَا يَرَى لَهُمْ جُمُعَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن جمعہ کے دن دوران خطبہ مساکین کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور ان سے فرماتے کہ بیٹھے رہو۔ حضرت عکرمہ مساکین پر جمعہ کو لازم نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5693، ترقيم محمد عوامة 5622)
حدیث نمبر: 5623 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سِنَانِ بْنِ حَبِيبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ فَاتَتْنِي الْجُمُعَةُ، قَالَ:" أَكْثِرْ مِنَ السُّجُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سنان بن حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ میرا جمعہ رہ گیا اب میں کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ کثرت سے سجدے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5694، ترقيم محمد عوامة 5623)