☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعہ کے دن دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 5534 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " رَفْعُ الْأَيْدِي يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُحْدَثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5603، ترقيم محمد عوامة 5534)
حدیث نمبر: 5535 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " أَوَّلُ مَنْ رَفَعَ يَدَيْهِ فِي الْجُمَعِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جمعہ کے دن دعا کے لئے ہاتھ عبید اللہ بن عبد اللہ بن معمر نے اٹھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5604، ترقيم محمد عوامة 5535)
حدیث نمبر: 5536 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" كَانَ يَكْرَهُ دُعَاءَهُمُ الَّذِي يَدْعُونَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَكَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس جمعہ کے دن لوگوں کے اندازِ دعا کو ناپسند فرماتے تھے اور اپنے ہاتھ نہ اٹھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5605، ترقيم محمد عوامة 5536)
حدیث نمبر: 5537 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " رَفَعَ الْإِمَامُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَدَيْهِ عَلَى الْمِنْبَرِ فَرَفَعَ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: تَبًّا لَهُمْ، قَطَعَ اللَّهُ أَيْدِيَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ امام نے جمعہ کے دن منبر پر دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو لوگوں نے بھی ہاتھ اٹھا لئے۔ حضرت مسروق نے فرمایا کہ انہیں کیا ہوا! اللہ ان کے ہاتھوں کو کاٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5606، ترقيم محمد عوامة 5537)
حدیث نمبر: 5538 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ:" أَنَّهُ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو حَتَّى كَادَ يَسْتَلْقِي خَلْفَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن رویبہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بشر بن مروان کو دعا میں اتنے زیادہ ہاتھ اٹھاتے دیکھا کہ عین ممکن تھا کہ وہ پیچھے گر جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5607، ترقيم محمد عوامة 5538)
حدیث نمبر: 5539 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، قَالَ: رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ، لَقَدْ" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ بِيَدَيْهِ هَكَذَا، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الْمُسَبِّحَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو دیکھا کہ وہ منبر پر کھڑا اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کررہا ہے۔ انہوں نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو تباہ کرے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ خطبہ میں صرف اتنا اشارہ کیا کرتے تھے۔ یہ کہہ کر انہوں نے انگشت شہادت سے اشارہ کرکے دکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5608، ترقيم محمد عوامة 5539)