☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يحث على إتيان الجمعة ولا يرخص في تركها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجمعة← من كان يحث على إتيان الجمعة ولا يرخص في تركها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 5444 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُخْتَارٍ أَبِي غَسَّانَ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ الْجَنْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: " تُؤْتَى الْجُمُعَةُ وَلَوْ حَبْوًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لیے آنا ہوگا خواہ گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5513، ترقيم محمد عوامة 5444)
حديث رقم: 5445 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، قَالَ: " أَرَدْتُ الْجُمُعَةَ فِي زَمَنِ الْحَجَّاجِ فَتَهَيَّأْتُ لِلذَّهَابِ، ثُمَّ قُلْتُ: أَيْنَ أَذْهَبُ؟ أُصَلِّي خَلْفَ هَذَا، قَالَ: فَقُلْتُ: مَرَّةً أَذْهَبُ وَمَرَّةً لَا أَذْهَبُ، قَالَ: فَأَجْمَعَ رَأْيِي عَلَى الذَّهَابِ، قَالَ: فَنَادَانِي مُنَادٍ مِنْ جَانِبِ الْبَيْتِ" يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ"، قَالَ: وَجَلَسْتُ مَرَّةً أَكْتُبُ كِتَابًا فَعَرَضَ لِي شَيْءٌ إنْ أَنَا كَتَبْتُهُ فِي كِتَابِي زَيَّنَ كِتَابِي، وَكُنْتُ قَدْ كَذَبْتُ، وَإِنْ أَنَا تَرَكْتُهُ كَانَ فِي كِتَابِي بَعْضُ الْقُبْحِ وَكُنْتُ قَدْ صَدَقْتُ، فَقُلْتُ: مَرَّةً أَكْتُبُهُ وَقُلْتُ: مَرَّةً لَا أَكْتُبُهُ، قَالَ: فَأَجْمَعَ رَأْيِي عَلَى تَرْكِهِ فَتَرَكْتُهُ، قَالَ: فَنَادَانِي مُنَادٍ مِنْ جَانِبِ الْبَيْتِ" يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن ابی شبیب کہتے ہیں کہ حجاج بن یوسف کے زمانے میں میں نے جمعہ کے لئے جانے کا ارادہ کیا اور تیاری بھی کرلی۔ پھر میرے دل میں خیال آیا کہ اس کے پیچھے کیا نماز پڑھوں؟ پھر کبھی مجھے خیال آتا کہ چلا جاؤں اور کبھی خیال آتا کہ نہ جاؤں۔ چناچہ میری آخری رائے یہ ٹھہری کہ نماز کے لئے چلا جاتا ہوں۔ اتنے میں مجھے بیت اللہ کی جانب سے کسی پکارنے والے کی یہ آواز آئی: اے ایمان والو! جب تم جمعہ کے دن نماز کی پکار سنو تو اللہ کے ذکر کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خریدوفروخت کو چھوڑ دو۔ اسی طرح ایک مرتبہ میں ایک خط لکھنے بیٹھا تو ایک بات ذہن میں آئی جو خلاف حقیقت تھی لیکن اس کے لکھنے سے میرا خط مزین ہوجاتا۔ چناچہ کبھی تو دل میں آتا کہ جھوٹ لکھ کر خط کو مزین کردوں اور کبھی دل میں آتا کہ اس کو چھوڑ دوں اور خط کو سچ پر مشتمل رکھوں۔ بہرحال میری رائے اس کو چھوڑ دینے پر ٹھہری۔ اس پر مجھے بیت اللہ کی جانب سے کسی پکارنے والے کی یہ پکار سنائی دی: اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو دنیا میں اور آخرت میں پختہ قول کے ذریعہ ثابت قدم رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5514، ترقيم محمد عوامة 5445)
حديث رقم: 5446 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثّنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " تَذَاكَرُوا الْجُمُعَةَ زَمَانَ الْمُخْتَارِ فَقَالَ: ائْتُوهَا وَإِنْ بَلَغَ الْمَاءُ الْحَصَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنان کہتے ہیں کہ مختار کے زمانے میں جمعہ کی نماز کا ذکر آیا تو حضرت عبد اللہ بن ابی ہذیل نے فرمایا کہ جمعہ کی نماز کے لئے آؤ خواہ پانی کنکریوں تک پہنچ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5515، ترقيم محمد عوامة 5446)