☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 5355 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا كُلِّمَ فِي الْحَاجَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِيمَا بَيْنَ نُزُولِهِ مِنْ مِنْبَرِهِ إلَى مُصَلَّاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعض اوقات جمعہ کی نماز کے دوران منبر سے اترنے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کسی ضرورت کی بات کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5418، ترقيم محمد عوامة 5355)
حدیث نمبر: 5356 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: أَدْرَكْتُ أَبِي وَمَنْ مَضَى مِمَّنْ يَرْضَاهُ وَيَأْخُذُ عَنْهُمْ " لَا يَرَوْنَ بَأْسًا بِالْكَلَامِ حِينَ يَنْزِلُ الْإِمَامُ مِنَ الْمِنْبَرِ إلَى أَنْ يَدْخُلَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد اور دوسرے ایسے حضرات جن سے ہم راضی ہیں اور ان سے روایت لیتے ہیں، انہیں دیکھا کہ وہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کلام میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5419، ترقيم محمد عوامة 5356)
حدیث نمبر: 5357 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالَ: " كَلَّمَنِي طَاوُسٌ بَعْدَمَا نزل سُلَيْمَانُ مِنَ الْمِنْبَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ حضرت طاوس نے سلیمان بن عبد الملک کے منبر سے اترنے کے بعد مجھ سے کلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5420، ترقيم محمد عوامة 5357)
حدیث نمبر: 5358 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ ," أنهما كانا لَا يَرَيَانِ بَأْسًا أَنْ يَتَكَلَّمَ فِيمَا بَيْنَ نُزُولِهِ إلَى أَنْ يُكَبِّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد تکبیر کہنے سے پہلے کلام کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5421، ترقيم محمد عوامة 5358)
حدیث نمبر: 5359 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ عَطَاءٍ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا بِالْكَلَامِ حَتَّى يَخْطُبَ وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْخُطْبَةِ حَتَّى يَدْخُلَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء خطبہ شروع ہونے سے پہلے اور خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد نماز شروع ہونے سے پہلے کلام میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5422، ترقيم محمد عوامة 5359)
حدیث نمبر: 5360 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا , عَنِ الْكَلَامِ إذَا خَرَجَ الْإِمَامُ حَتَّى يَتَكَلَّمَ، وَإِذَا نزل قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَكَرِهَهُ الْحَكَمُ، وَقَالَ حَمَّادٌ: لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ جب امام نکل آئے اور اس کے بات کرنے سے پہلے اور خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کلام کرنا کیسا ہے؟ حضرت حکم نے اسے مکروہ بتایا اور حضرت حماد نے جائز۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5423، ترقيم محمد عوامة 5360)
حدیث نمبر: 5361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " يَتَكَلَّمُ مَا لَمْ يَجْلِسْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جب تک امام بیٹھ نہ جائے اس وقت تک بات کرسکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5424، ترقيم محمد عوامة 5361)
حدیث نمبر: 5362 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثّنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِنَ الْمِنْبَرِ فَيَقُومُ مَعَهُ الرَّجُلُ فَيُكَلِّمُهُ فِي الْحَاجَةِ، ثُمَّ يَنْتَهِي إلَى مُصَلَّاهُ فَيُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دینے کے بعد منبر سے اترتے تو بعض اوقات کوئی آدمی کھڑا ہوکر آپ سے ضرورت کی بات کرلیا کرتا تھا پھر آپ نماز کی جگہ جاکر نماز پڑھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5425، ترقيم محمد عوامة 5362)
حدیث نمبر: 5363 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ إبْرَاهِيمَ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنَ مُهَاجِرٍ يَتَكَلَّمَانِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، فَلَقِيتُ إبْرَاهِيمَ بْنَ مُهَاجِرٍ بَعْدَ ذَلِكَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" إنَّا كُنَّا صَلَّيْنَا، وَكَانَ الْإِمَامُ الْحَجَّاجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم بن مہاجر کود یکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کررہے تھے۔ نماز کے بعد میں حضرت ابراہیم بن مہاجر سے ملا اور میں نے ان سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم نے نماز پڑھ لی تھی۔ اس وقت امام حجاج بن یوسف تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5426، ترقيم محمد عوامة 5363)