☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 5326 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ , عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَقْرَأَ وَيَذْكُرَ اللَّهَ إِذَا قَرَءُوا الصُّحُفَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت تلاوت اور ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5389، ترقيم محمد عوامة 5326)
حدیث نمبر: 5327 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وكيع، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْكَلَامِ وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5390، ترقيم محمد عوامة 5327)
حدیث نمبر: 5328 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ:" أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ كَانَ يَتَكَلَّمُ فِي الْجُمُعَةِ وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ" , وَكَانَ الشَّعْبِيُّ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ جمعہ کے دن سرکاری خطوط پڑھے جانے کے دوران گفتگو کیا کرتے تھے اور حضرت شعبی بھی اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5391، ترقيم محمد عوامة 5328)
حدیث نمبر: 5329 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْكَلَامِ إذَا قُرِئَتِ الصُّحُفُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَأْخُذَ الْإِمَامُ فِي الْمَوْعِظَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں، ا لبتہ امام جب موعظت میں مصروف ہوجائے تو اس وقت بات نہیں کی جاسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5392، ترقيم محمد عوامة 5329)
حدیث نمبر: 5330 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ:" أَنَّهُ مَنَعَ الصُّحُفَ أَنْ تُقْرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الْخُطْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ سے فارغ ہونے سے پہلے صحیفے پڑھے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5393، ترقيم محمد عوامة 5330)
حدیث نمبر: 5331 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ:" قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ إنَّ الْكُتُبَ تَجِيءُ مِنْ قِبَلِ قُتَيْبَةَ فِيهَا الْبَاطِلُ وَالْكَذِبُ فَإِذَا أَرَدْتُ أُكَلِّمُ صَاحِبِي أَوْ أُنْصِتُ"، قَالَ:" لَا بَلْ أَنْصِتْ" , يَعْنِي: فِي الْجُمُعَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ جمعہ کی نماز میں قتیبہ کی طرف سے مختلف خطوط آتے ہیں جن میں سچ بھی ہوتا ہے اور جھوٹ بھی۔ جب وہ خطوط پڑھے جارہے ہوں اور میں اپنے ساتھی سے بات کرنا چاہوں تو بات کرلوں یا خاموش رہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ خاموش رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5394، ترقيم محمد عوامة 5331)
حدیث نمبر: 5332 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: " لَقِيَنِي حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَالْمُؤَذِّنُونَ يُؤَذِّنُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَقَدْ خَرَجَ الْإِمَامُ فَكَلَّمَنِي فَلَمْ أُكَلِّمْهُ، ثُمَّ اجْتَمَعْنَا فِي جُمُعَةٍ أُخْرَى فَكَلَّمَنِي وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ فَجَعَلَ يُكَلِّمُنِي وَلَا أُكَلِّمُهُ فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، إنَّمَا كَانَ السُّكُوتُ قَبْلَ الْيَوْمِ إذَا وَعَظُوا بِكِتَابِ اللَّهِ وَقَالُوا فِيهِ فَنَسْكُتُ لِصُحُفِهِمْ هَذِهِ، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ إبْرَاهِيمُ: إنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَهُمُ الْهَمَّ أَوْ نَفْسُهُ إنَّمَا كَانَ السُّكُوتُ قَبْلُ إذَا وَعَظُوا بِكِتَابِ اللَّهِ وَقَالُوا فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ جب مؤذن جمعہ کے لئے اذان دے رہے تھے اور امام نماز کے لئے نکل چکا تھا تو میری حضرت حماد بن ابی سلیمان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھ سے بات کی لیکن میں نے ان سے کوئی بات نہ کی۔ پھر اگلے جمعہ کو ہم دوبارہ ملے تو جب خطوط پڑھے جارہے تھے اس وقت انہوں نے مجھ سے بات کی، وہ مجھ سے بات کرتے رہے لیکن میں خاموش رہا۔ اس پر انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے! اس دن خاموشی اس وقت لازم ہوتی ہے جب ائمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سے وعظ کریں۔ ہم ان خطوط کے لئے کیوں خاموش رہیں؟! حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابراہیم سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور اسے یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ جمعہ کے دن خاموشی صرف اسی وقت ہے جب ائمہ کتاب سے وعظ کررہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5395، ترقيم محمد عوامة 5332)
حدیث نمبر: 5333 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يُكْرَهُ الْكَلَامُ وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ" , وَقَالَ الْحَسَنُ:" كَانَتِ الصُّحُفُ تُقْرَأُ قَبْلَ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس وقت سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں اس وقت بات کرنا مکروہ ہے۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سرکاری خطوط نماز سے پہلے پڑھے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5396، ترقيم محمد عوامة 5333)
حدیث نمبر: 5334 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عِيسَى، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يُحَدِّثُ الْوَلِيدَ بْنَ هِشَامٍ وَسُلَيْمَانُ أمير المؤمنين على المنبر، وصحف تقرأ في يوم الجمعة"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو ولید بن ہشام سے گفتگو کرتے دیکھا ہے۔ حالانکہ اس وقت سلیمان امیر المؤمنین ہونے کی حیثیت سے منبر پر بیٹھے تھے اور جمعہ کے دن سرکاری خطوط پڑھے جارہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5397، ترقيم محمد عوامة 5334)