☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الإمام إذا لم يخطب يوم الجمعة كم يصلي
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجمعة← الإمام إذا لم يخطب يوم الجمعة كم يصلي
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 5312 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ:" أَنَّ أَمِيرًا بِالْبَحْرَيْنِ اشْتَكَى فَأَمَرَ رَجُلًا فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَلَمْ يَخْطُبْ فَصَلَّى أَرْبَعًا، قَالَ مُحَمَّدٌ: فَأَصَابَ السُّنَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ بحرین کے امیر ایک مرتبہ بیمار ہوگئے انہوں نے ایک آدمی کو حکم دیا اور اس نے لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائی، اس نے خطبہ نہ دیا اور چار رکعت نماز پڑھائی۔ یہ بات حضرت محمد کو معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ اس نے سنت پر عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5375، ترقيم محمد عوامة 5312)
Hadith No.: 5313 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5376، ترقيم محمد عوامة 5313)
Hadith No.: 5314 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا لَمْ يَخْطُبِ الْإِمَامُ صَلَّى أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو چار رکعت نماز پڑھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5377، ترقيم محمد عوامة 5314)
Hadith No.: 5315 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الْإِمَامُ إذَا لَمْ يَخْطُبْ صَلَّى أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو چار رکعت نماز پڑھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5378، ترقيم محمد عوامة 5315)
Hadith No.: 5316 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ طَاوُسٍ يَذْكُرُ ذَلِكَ , عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " مَنْ خَطَبَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَمَنْ لَمْ يَخْطُبْ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ دے تو دو رکعت پڑھائے اور اگر خطبہ نہ دے تو چار رکعت نماز پڑھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5379، ترقيم محمد عوامة 5316)
Hadith No.: 5317 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری خطبہ نہ دینے کی صورت میں چار رکعات پڑھا یا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5380، ترقيم محمد عوامة 5317)
Hadith No.: 5318 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " يُصَلِّي أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک خطبہ نہ دینے کی صورت میں چار رکعات پڑھا یا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5381، ترقيم محمد عوامة 5318)
Hadith No.: 5319 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ, أَنَّهُ انْطَلَقَ حَاجًّا فَقَدِمَ تَبُوكَ فِي يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَصَلَّى إمَامُهُمْ رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يَخْطُبْ فَقَالَ مَكْحُولٌ:" قَاتَلَ اللَّهُ هَذَا الَّذِي نَقَصَ صَلَاةَ الْقَوْمِ وَلَمْ يَخْطُبْ وَإِنَّمَا قُصِّرَتْ صَلَاةُ الْجُمُعَةِ مِنْ أَجْلِ الْخُطْبَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت برد کہتے ہیں کہ حضرت مکحول حج کے ارادے سے نکلے، جب مقام تبوک پہنچے تو جمعہ کا دن آگیا۔ ان کے امام نے دو رکعت نماز پڑھی اور خطبہ نہ دیا۔ حضرت مکحول نے فرمایا کہ اللہ اسے مارے اس نے لوگوں کی نماز بھی کم کردی اور خطبہ بھی نہیں دیا۔ جمعہ کی نماز تو خطبہ کی وجہ سے کم کی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5382، ترقيم محمد عوامة 5319)