☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی دوران خطبہ مسجد میں داخل ہو تو کیا وہ سلام کر سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر کوئی آدمی دوران خطبہ مسجد میں داخل ہو تو کیا وہ سلام کر سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 5301 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُ كَانَ " يُسَلِّمُ إذَا جَاءَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَيَرُدُّونَ عَلَيْهِ السَّلَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ جب حضرت حسن دوران خطبہ مسجد میں حاضر ہوتے تو سلام کیا کرتے تھے اور لوگ ان کے سلام کا جواب بھی دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5364، ترقيم محمد عوامة 5301)
حدیث نمبر: 5302 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، وَالْأَعْمَشُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَرُدُّونَ السَّلَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَيُشَمِّتُونَ الْعَاطِسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سلام کا جواب دیتے تھے اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ بھی کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5365، ترقيم محمد عوامة 5302)
حدیث نمبر: 5303 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ في الرجل يدخل المسجد يوم الجمعة وقد خرج الإمام، قَالَا:" يُسَلِّمُ وَيَرُدُّونَ عَلَيْهِ وَإِذَا عَطَسَ شَمَّتُوهُ وَرَدُّوا عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن امام کے آجانے کے بعد مسجد میں د اخل ہو فرماتے ہیں کہ وہ سلام کرے گا اور لوگ اس کے سلام کا جواب دیں گے۔ جب وہ چھینکے گا تو وہ اسے یرحمک اللہ کہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5366، ترقيم محمد عوامة 5303)
حدیث نمبر: 5304 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَسَالِمٍ قَالَا: " يَرُدُّ السَّلَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيُسَمِّعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن سلام کا جواب دیا جائے گا اور سلام کو سنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5367، ترقيم محمد عوامة 5304)