☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 5259 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ، قَالَ: " إذَا سَمِعْتَ الرَّجُلَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَتَكَلَّمُ، فَإِنْ كَانَ قَرِيبًا مِنْكَ فَاغْمِزْهُ، وَإِنْ كَانَ بَعِيدًا فَأَشِرْ إلَيْهِ، وَلَا تَرْمِهِ بِالْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن صوحان کہتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو گفتگو کرتا دیکھیں تو اگر وہ آپ کے قریب ہو تو اسے آنکھ سے اشارہ کردیں۔ اگر دور ہو تو اسے اشارے سے منع کردیں۔ البتہ کنکری مارنا درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5322، ترقيم محمد عوامة 5259)
حدیث نمبر: 5260 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، وَأَشَارَ إلَى مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، وَتَكَلَّمَ أَنِ اسْكُتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلیٰ کو دیکھا انہوں نے محمد بن سعد کو اشارے سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ۔ وہ دورانِ خطبہ بات کررہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5323، ترقيم محمد عوامة 5260)
حدیث نمبر: 5261 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَتَكَلَّمُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَرَمَاهُ بِحَصًى، فَلَمَّا نَظَرَ إلَيْهِ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کررہا تھا۔ آپ نے اسے کنکری ماری جب اس نے ان کی طرف دیکھا تو انہوں نے اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ کر اسے چپ ہونے کا اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5324، ترقيم محمد عوامة 5261)
حدیث نمبر: 5262 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ" فِي الرَّجُلِ يَتَكَلَّمُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى فِيهِ وَلَا يَرْمِيهِ بِالْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو بات کرتے دیکھے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے اور اسے کنکری نہ مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5325، ترقيم محمد عوامة 5262)
حدیث نمبر: 5263 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَضَعُ يَدَهُ عَلَى فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5326، ترقيم محمد عوامة 5263)
حدیث نمبر: 5264 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُشِيرُ إلَى الرَّجُلِ الَّذِي يَتَكَلَّمُ أَنْ يَسْكُتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد خطبہ میں گفتگو کرنے والے کو ہاتھ سے اشارہ کرکے چپ ہونے کا کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5327، ترقيم محمد عوامة 5264)
حدیث نمبر: 5265 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَشْيَاخِنَا، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ رَأَى إِنْسَانًا يَتَكَلَّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَرَمَاهُ بِالْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے ایک آدمی کو دیکھا جو جمعہ کے دن دورانِ خطبہ بات کررہا تھا انہوں نے اسے کنکری ماری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5328، ترقيم محمد عوامة 5265)
حدیث نمبر: 5266 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَا تُشِرْ إلَى أَحَدٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلَا تَنْهَهُ عَنْ شَيْءٍ، وَلَا تَدْعُ إلَّا أَنْ يَدْعُوَ الْإِمَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے خطبہ میں کسی کو اشارہ نہ کرو، کسی کو کسی بات سے منع نہ کرو اور اسے نہ بلاؤ یہاں تک کہ امام خود اسے متوجہ کرکے خاموش کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5329، ترقيم محمد عوامة 5266)
حدیث نمبر: 5267 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ مَجْزَاةَ بْنِ زَاهِرٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَتَكَلَّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَشَارَ إلَيْهِ أَنِ اسْكُتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجزاۃ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زاہر نے ایک آدمی کو دیکھا جو جمعہ کے دن گفتگو کررہا تھا انہوں نے اسے چپ رہنے کا اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5330، ترقيم محمد عوامة 5267)
حدیث نمبر: 5268 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: " كُنْتُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَمَسِسْتُ الْحَصَى فَضَرَبَ يَدِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبد اللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ تھا اور امام خطبہ دے رہا تھا۔ میں نے زمین پر پڑی کنکریوں کو ہاتھ لگایا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5331، ترقيم محمد عوامة 5268)