☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خطبہ کے دوران کلام کیا جا سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← خطبہ کے دوران کلام کیا جا سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 5255 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ: صَلَّيْتَ، قَالَ: لَا، قَالَ: صَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت سلیک غطفانی حاضر ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5318، ترقيم محمد عوامة 5255)
حدیث نمبر: 5256 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لِلنَّاسِ: اجْلِسُوا، فَسَمِعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَهُوَ عَلَى الْبَابِ، فَجَلَسَ، فَقَالَ لَهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ , ادْخُلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے کہ آپ نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دروازے پر تھے انہوں نے یہ بات سنی تو وہیں بیٹھ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اے عبد اللہ! اندر آجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5319، ترقيم محمد عوامة 5256)
حدیث نمبر: 5257 مصنف ابن ابی شیبہ
عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسٍ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: " جَاءَ أَبِي وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَامَ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي الشَّمْسِ، فَأَمَرَ بِهِ فَحُوِّلَ إلَى الظِّلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میرے والد مسجد میں حاضر ہوئے اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے۔ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دھوپ میں کھڑے ہوگئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سائے میں جانے کا حکم دیا تو آپ سائے میں ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5320، ترقيم محمد عوامة 5257)
حدیث نمبر: 5258 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" إِنْ كَانُوا لَيُسَلِّمُونَ عَلَى الْإِمَامِ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَيَرُدُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اسلاف کا معمول یہ تھا کہ امام کو منبر پر سلام کیا کرتے تھے اور امام ان کے سلام کا جواب دیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5321، ترقيم محمد عوامة 5258)