☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 5245 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، أُمِّ هَاشِمٍ ابْنَةِ جَارِيَةَ أَوْ حَارِثَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ أُمِّ هَاشِمٍ ابْنَةِ جَارِيَةَ أَوْ حَارِثَةَ ، قَالَتْ: " مَا أَخَذْتُ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ , إلَّا عَلَى لِسَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقْرَؤُهَا عَلَى النَّاسِ فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ إذَا خَطَبَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام ہشام فرماتی ہیں کہ میں نے سورة ق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان اقدس سے سیکھی ہے۔ آپ ہر جمعہ لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5308، ترقيم محمد عوامة 5245)
حدیث نمبر: 5246 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ يُعْجِبُهُ أَنْ يَقْرَأَ بِسُورَةِ آلِ عِمْرَانَ فِي الْجُمُعَةِ إذَا خَطَبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو یہ بات پسند تھی کہ جمعہ کے ہر خطبہ میں سورة آل عمران کی تلاوت کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5309، ترقيم محمد عوامة 5246)
حدیث نمبر: 5247 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ عَلِيًّا قَرَأَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عنترہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5310، ترقيم محمد عوامة 5247)
حدیث نمبر: 5248 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: نَزَلْنَا الْمَدَائِنَ فَكُنَّا مِنْهَا عَلَى رَأْسِ فَرْسَخٍ فَجَاءَتِ الْجُمُعَةُ وَحَضَرَ أَبِي، وَحَضَرْتُ مَعَهُ، فَخَطَبَنَا حُذَيْفَةُ، فَقَالَ:" إنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، يَقُولُ: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ سورة القمر آية 1"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم مدائن سے ایک فرسخ کے فاصلے پر رہائش پذیر ہوئے۔ جمعہ کا دن آیا تو میں اور میرے والد جمعہ کے لئے حاضر ہوئے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور اس میں ارشاد فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: قیامت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5311، ترقيم محمد عوامة 5248)
حدیث نمبر: 5249 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، قَالَ:" بَيْنَا الْأَشْعَرِيُّ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إذْ قَرَأَ السَّجْدَةَ الْآخِرَةَ فِي سُورَةِ الْحَجّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صفوان بن محرز کہتے ہیں کہ حضرت اشعری ہمیں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اس میں انہوں نے سورة الحج کے دوسرے سجدے کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5312، ترقيم محمد عوامة 5249)
حدیث نمبر: 5250 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، قَالَ:" سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَقْرَأُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ سورة الزمر آية 54، وَفِي يَدِهِ عَصًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو منبر پر یہ آیت پڑھتے سنا ہے: اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور خود کو اس کے حوالے کردو۔ خطبے کے دوران ان کے ہاتھ میں عصا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5313، ترقيم محمد عوامة 5250)