☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في كان يقول: إذا خطب الإمام فلا تصل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجمعة← في كان يقول: إذا خطب الإمام فلا تصل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 5210 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عطاء اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ جمعہ کے خطبہ کے دوران نماز پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5272، ترقيم محمد عوامة 5210)
Hadith No.: 5211 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا خَرَجَ الْإِمَامُ فَلَا يُصَلِّ أَحَدٌ حَتَّى يَفْرُغَ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب امام خطبہ کے لئے آجائے تو اس کے فارغ ہونے تک کوئی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5275، ترقيم محمد عوامة 5211)
Hadith No.: 5212 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ شُرَيْحًا دَخَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِنْ أَبْوَابِ كِنْدَةَ، فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو ایک مرتبہ دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن کندہ کے دروازوں سے مسجد میں داخل ہوئے اور بیٹھ گئے، انہوں نے کوئی نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5276، ترقيم محمد عوامة 5212)
Hadith No.: 5213 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " إذَا قَعَدَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَا صَلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب امام منبر پر بیٹھ جائے تو کوئی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5277، ترقيم محمد عوامة 5213)
Hadith No.: 5214 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ:" فِي الرَّجُلِ يَجِيءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، يَجْلِسُ وَلَا يُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو فرماتے ہیں کہ وہ بیٹھ جائے اور نماز نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5278، ترقيم محمد عوامة 5214)
Hadith No.: 5215 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَجْلِسُ وَلَا يُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ امام کے خطبہ کے دوران حضرت ابن سیرین آکر بیٹھ جاتے اور نماز نہیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5279، ترقيم محمد عوامة 5215)
Hadith No.: 5216 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ الْقُرَظِيِّ، قَالَ: " أَدْرَكْتُ عُمَرَ وَعُثْمَانَ، فَكَانَ الْإِمَامُ إذَا خَرَجَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ تَرَكْنَا الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن ابی مالک قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان کا زمانہ پایا، ہمارا دستور ان کے زمانے میں یہ تھا کہ جب امام جمعہ کے لئے آجاتا تو ہم نماز چھوڑ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5280، ترقيم محمد عوامة 5216)
Hadith No.: 5217 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " خُرُوجُ الْإِمَامِ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام کا آنا نماز کو قطع کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5281، ترقيم محمد عوامة 5217)
Hadith No.: 5218 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , وَابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُمَا كَانَا يَكْرَهَانِ الصَّلاةَ وَالْكَلامَ بَعْدَ خُرُوجِ الإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے نکلنے کے بعد نماز اور کلام کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5282، ترقيم محمد عوامة 5218)
Hadith No.: 5219 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابن نمير، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ تَوْبَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" كَانَ شُرَيْحٍ إذَا أَتَى الْجُمُعَةَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ خَرَجَ الْإِمَامُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ جَلَسَ وَاحْتَبَى، وَاسْتَقْبَلَ الْإِمَامَ، فَلَمْ يَلْتَفِتْ يَمِينًا، وَلَا شِمَالًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح جمعہ کے دن تشریف لاتے، اگر امام ابھی نہ آیا ہوتا تو دو رکعتیں پڑھتے اور اگر امام آگیا ہوتا تو بیٹھ جاتے، ہاتھوں کو گھٹنوں کے گرد باندھ لیتے اور امام کی طرف اس طرح رخ کرکے بیٹھتے کہ دائیں بائیں بالکل متوجہ نہ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5283، ترقيم محمد عوامة 5219)