☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہو جانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہو جانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 5155 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " إذَا أَدْرَكَتْكَ لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ فَلَا تَخْرُجْ حَتَّى تُصَلِّيَ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھے بغیر کسی سفر پر مت نکلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5217، ترقيم محمد عوامة 5155)
حدیث نمبر: 5156 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ كَانَ يُسَافِرُ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ لَمْ يُسَافِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میرے والد جمعہ کی رات کو سفر کرلیا کرتے تھے لیکن جب فجر طلوع ہوجاتی تو سفر نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5218، ترقيم محمد عوامة 5156)
حدیث نمبر: 5157 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ إذَا حَضَرَتِ الْجُمُعَةُ أَنْ لَا يَخْرُجُوا حَتَّى يُجَمِّعُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوجائے تو جمعہ پڑھنے تک سفر پر نہ نکلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5219، ترقيم محمد عوامة 5157)
حدیث نمبر: 5158 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: " إذَا سَافَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ دُعِيَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يُصَاحَبَ وَلَا يُعَانَ عَلَى سَفَرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص جمعہ کے دن سفر کرے تو اس کے لئے یہ بددعا کی جائے گی کہ کوئی اس کے ساتھ نہ جائے اور کوئی اس کے سفر میں اس کی مدد نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5220، ترقيم محمد عوامة 5158)
حدیث نمبر: 5159 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَمَّنْ , سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: " السَّفَرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد سفر کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5221، ترقيم محمد عوامة 5159)
حدیث نمبر: 5160 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " خَرَجَ قَوْمٌ وَقَدْ حَضَرَتِ الْجُمُعَةُ فَاضْطَرَمَ عَلَيْهِمْ خِبَاؤُهُمْ نَارًا مِنْ غَيْرِ نَارٍ يَرَوْنَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو لوگ جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر کے لئے نکلیں تو ان پر ایک آگ اس آگ کے علاوہ جل جاتی ہے جو وہ دیکھ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5222، ترقيم محمد عوامة 5160)
حدیث نمبر: 5161 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَاذَانُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ:" أَنَّ عُرْوَةَ كَانَ يُسَافِرُ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ وَلَا يَنْتَظِرُ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ جمعہ کی رات کو سفر کیا کرتے تھے اور جمعہ کا انتظار نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5223، ترقيم محمد عوامة 5161)