☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لئے آنا ضروری ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لئے آنا ضروری ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 5132 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أبو داود الطيالسي، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " تُؤْتَى الْجُمُعَةُ مِنْ فَرْسَخَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لئے دو فرسخ سے آیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5194، ترقيم محمد عوامة 5132)
حدیث نمبر: 5133 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى مَنْ عَلَى رَأْسِ مِيلٍ جُمُعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ایک میل کی مسافت پر ہو اس پر جمعہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5195، ترقيم محمد عوامة 5133)
حدیث نمبر: 5134 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو :" أَنَّهُ كَانَ يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ فِي الطَّائِفِ وَهُوَ فِي قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا الْوَهْطُ عَلَى رَأْسِ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سائب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ طائف سے تین میل دور ”وہط“ نامی بستی میں رہتے تھے اور طائف جمعہ پڑھنے کے لئے آتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5196، ترقيم محمد عوامة 5134)
حدیث نمبر: 5135 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ الْفَرَّاءِ، قَالَ:" سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ قِيلَ لَهُ: يَا أَبَا إبْرَاهِيمَ عَلَى مَنْ تَجِبُ الْجُمُعَةُ؟ قَالَ: عَلَى مَنْ سَمِعَ الصَّوْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے پوچھا گیا کہ اے ابو ابراہیم! آپ کس پر جمعہ کو واجب قرار دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا جو مؤذن کی آواز سنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5197، ترقيم محمد عوامة 5135)