☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لئے آنا ضروری ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لئے آنا ضروری ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 5112 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: أَرْسَلْتُ إلَى عَائِشَةَ ابْنَةِ سَعْدٍ أَسْأَلُهَا عَنِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَتْ:" كَانَ سَعْدٌ عَلَى رَأْسِ سَبْعَةِ أَمْيَالٍ أَوْ ثَمَانِيَةٍ فَكَانَ أَحْيَانَا يَأْتِيهَا وَأَحْيَانًا لَا يَأْتِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کو پیغام بھجوا کر پوچھا کہ کتنی مسافت طے کرکے جمعہ کے لئے آنا ضروری ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت سعد کو سات یا آٹھ میل چل کر جمعہ کے لئے جانا ہوتا تھا۔ وہ کبھی جاتے تھے اور کبھی نہیں جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5174، ترقيم محمد عوامة 5112)
حدیث نمبر: 5113 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْمُزَنِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ آوَاهُ الْمَرَاحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہر اس شخص پر جمعہ واجب ہے جو اس کے لئے آسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5175، ترقيم محمد عوامة 5113)
حدیث نمبر: 5114 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تُؤْتَى الْجُمُعَةُ مِنْ فَرْسَخَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لئے دو فرسخ سے آیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5176، ترقيم محمد عوامة 5114)
حدیث نمبر: 5115 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: سَأَلْتُهُ " عَلَى مَنْ تَجِبُ الْجُمُعَةُ؟ فَقَالَ: عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ جمعہ کس پر واجب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جو جمعہ کی اذان سنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5177، ترقيم محمد عوامة 5115)
حدیث نمبر: 5116 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ مِنَ الزَّاوِيَةِ وَهِيَ فَرْسَخَانِ مِنَ الْبَصْرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بختری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو مقام زاویہ سے جمعہ کے لئے تشریف لاتے دیکھا، یہ جگہ بصرہ سے دو فرسخ کے فاصلے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5178، ترقيم محمد عوامة 5116)
حدیث نمبر: 5117 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ أَبُو الْمَلِيحِ عَامِلًا عَلَى الْأُبُلَّةِ فَكَانَتْ إذَا أَتَتِ الْجُمُعَةُ جَمَّعَ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ابو ملیح ابلہ کے عامل تھے۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ جمعہ پڑھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5179، ترقيم محمد عوامة 5117)
حدیث نمبر: 5118 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " تُؤْتَى الْجُمُعَةُ مِنْ أَرْبَعَةِ فَرَاسِخَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لئے چار فرسخ کے فاصلے سے آیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5180، ترقيم محمد عوامة 5118)
حدیث نمبر: 5119 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:" كُنَّا نَأْتِيهَا مِنْ فَرْسَخَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم دو فرسخ کے فاصلے سے نماز کے لئے آیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5181، ترقيم محمد عوامة 5119)
حدیث نمبر: 5120 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الْجُمُعَةُ عَلَى كُلِّ مَنْ آوَاهُ اللَّيْلُ إلَى أَهْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لئے ہر وہ شخص آئے گا جو واپس رات کو اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ سکتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5182، ترقيم محمد عوامة 5120)
حدیث نمبر: 5121 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ:" إِنَّمَا الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ آوَاهُ اللَّيْلُ إلَى أَهْلِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لئے ہر وہ شخص آئے گا جو واپس رات کو اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ سکتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5183، ترقيم محمد عوامة 5121)
حدیث نمبر: 5122 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: كَانَ أَبِي يَكُونُ " بِبِئْرِ عُرْوَةَ، ثَلَاثَة أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَلَا يَشْهَدُ جُمُعَةً، وَلَا جَمَاعَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد ”بئر عروہ“ میں رہتے تھے جو مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر تھا، وہ جمعہ اور جماعت کے لئے حاضر نہ ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5184، ترقيم محمد عوامة 5122)
حدیث نمبر: 5123 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَفْلَحَ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ سَلَامٍ يَأْتِينَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَيُعَلِّقُ مَعَهُ إدَاوَةً مِنْ مَاءٍ وَيُجَمِّعُ مِنَ الْعَوَالِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح مولی ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سلام شہر کے مضافاتی علاقوں سے ہمارے پاس جمعہ کے دن آتے تھے، وہ اپنے ساتھ پانی کا ایک برتن لاتے اور جمعہ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5185، ترقيم محمد عوامة 5123)
حدیث نمبر: 5124 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" كَانَتِ الْعُصْبَةُ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ يُجَمِّعُونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا يَأْتُونَ رِحَالَهُمْ إلَّا مِنَ الْغَدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کی ایک جماعت جمعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑھتی تھی اور ان کی سواریاں اگلے دن تک نہیں آتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5186، ترقيم محمد عوامة 5124)
حدیث نمبر: 5125 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ آوَاهُ اللَّيْلُ إلَى أَهْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جمعہ اس شخص پر واجب ہے جو واپس جاکر اپنے گھر والوں میں رات گذار سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5187، ترقيم محمد عوامة 5125)
حدیث نمبر: 5126 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ كَانَ " يَأْتِي الْجُمُعَةَ مَاشِيًا، فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْحَمِيدِ: كَمْ كَانَ بَيْنَ مَنْزِلِهِ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ؟، قَالَ: مِيلَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ پیدل جمعہ کے لئے آیا کرتے تھے۔ حضرت ہشیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الحمید سے پوچھا کہ ان کے گھر اور جمعہ کی جگہ میں کتنا فاصلہ تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ دو میل۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5188، ترقيم محمد عوامة 5126)
حدیث نمبر: 5127 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّهُمْ كَانُوا " يَشْهَدُونَ الْجُمُعَةَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ لوگ مقام ذوالحلیفہ سے آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5189، ترقيم محمد عوامة 5127)
حدیث نمبر: 5128 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَوْشَبُ بْنُ عَقِيلٍ الْعَبْدِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، " مِنْ كَمْ تُؤْتَى الْجُمُعَةُ؟، قَالَ: مِنْ سَبْعَةِ أَمْيَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حوشب بن عقیل کہتے ہیں کہ کتنی مسافت سے آکر جمعہ پڑھنا ضروری ہے؟ انہوں نے فرمایا سات میل سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5190، ترقيم محمد عوامة 5128)
حدیث نمبر: 5129 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: " عَلَى مَنْ تَجِبُ الْجُمُعَةُ مِمَّنْ كَانَ هُوَ قُرْبَ الْمَدِينَةِ؟، قَالَ: كَانَ أَهْلُ ذِي الْحُلَيْفَةِ يَشْهَدُونَ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ کوئی شخص شہر سے کتنی مسافت پر ہو اس پر جمعہ واجب ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ذوالحلیفہ کے رہنے والے جمعہ کے لئے حاضر ہوا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5191، ترقيم محمد عوامة 5129)
حدیث نمبر: 5130 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ يُسْأَلُ عَنِ الرَّجُلِ يُجَمِّعُ مِنْ هَذِهِ الْمَزَالِفِ، فَيَقُولُ:" قَدْ كَانَتِ الْأَنْصَارُ يُجَمِّعُونَ مِنَ الْمَزَالِفِ حَوْلَ الْمَدِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ کیا مضافاتی دیہاتوں والے جمعہ کے لئے حاضر ہوں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ انصار مدینہ کے اردگرد کی بستیوں سے جمعہ کے لئے حاضر ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5192، ترقيم محمد عوامة 5130)
حدیث نمبر: 5131 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا، عَنِ " الرَّجُلِ يُجَمِّعُ مِنْ فَرْسَخَيْنِ؟، فَقَالَ: لَا"، وَسَأَلْتُ الْحَكَمَ، فَقَالَ: " إِذَا كَانَ يَجِيءُ وَيَذْهَبُ فِي يَوْمٍ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ کیا آدمی دو فرسخ کے فاصلے سے جمعہ کے لئے حاضر ہوگا؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ ایک دن میں آ جاسکتا ہو تو ا س پر جمعہ واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5193، ترقيم محمد عوامة 5131)