☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا إذا كانوا ثلاثة يتقدم الإمام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← سجود السهو والعمل في الصلاة← ما قالوا إذا كانوا ثلاثة يتقدم الإمام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 4972 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَلْقَمَةُ ، وَالْأَسْوَدُ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ عَلْقَمَةُ ، وَالْأَسْوَدُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَأَذِنَ لَهُمَا، وَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ يُشْغَلُونَ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ فَصَلُّوهَا لِوَقْتِهَا" , ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بَيْنِي وَبَيْنَهُ، وَقَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن اسود کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود نے حضرت عبد اللہ کی خدمت میں حاضری کی اجازت مانگی۔ انہیں اجازت مل گئی۔ حضرت عبد اللہ نے ان سے فرمایا کہ عنقریب ایسے امراء آئیں گے جو نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کیا کریں گے، ایسے وقت میں تم نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنا۔ پھر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ہم دونوں کے درمیان نماز پڑھی۔ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5025، ترقيم محمد عوامة 4972)
حديث رقم: 4973 مصنف ابن أبي شيبة
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ، مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5026، ترقيم محمد عوامة 4973)
حديث رقم: 4974 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً يَتَقَدَّمُهُمْ أَحَدُهُمْ وَتَأَخَّرَ اثْنَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تین آدمی ہوں تو ایک آگے بڑھ جائے اور دو پیچھے کھڑے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5027، ترقيم محمد عوامة 4974)
حديث رقم: 4975 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا صَلَّى ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ جَعَلَ اثْنَيْنِ خَلْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنے ساتھ دو آدمیوں کو جماعت کراتے تو انہیں اپنے پیچھا کھڑا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5028، ترقيم محمد عوامة 4975)
حديث رقم: 4976 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا صَلَّى مَعَهُ الرَّجُلَانِ خَلَّفَهُمَا خَلْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ جب اپنے ساتھ دو آدمیوں کو نماز پڑھاتے تو انہیں اپنے پیچھے کھڑا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5029، ترقيم محمد عوامة 4976)
حديث رقم: 4977 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً تَقَدَّمَهُمْ أَحَدُهُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تین آدمی ہوں تو ان میں سے ایک آگے بڑھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5030، ترقيم محمد عوامة 4977)
حديث رقم: 4978 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " إِذَا كَانَ الْقَوْمُ ثَلَاثَةً سِوَى الْإِمَامِ تَقَدَّمَهُمْ أَحَدُهُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب لوگ امام کے علاوہ تین ہوں تو ان میں سے ایک آگے بڑھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5031، ترقيم محمد عوامة 4978)
حديث رقم: 4979 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: صَلَّيْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مَعَ مُجَاهِدٍ فَأَقَامَ أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَالْآخَرَ عَنْ يَسَارِهِ، وَقَالَ:" هَكَذَا يَصْنَعُ الثَّلَاثَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن اسود کہتے ہیں کہ میں نے اور ایک اور آدمی نے حضرت مجاہد کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے ہم میں سے ایک کو اپنے دائیں اور دوسرے کو اپنے بائیں طرف کھڑا کیا اور فرمایا کہ تین آدمیوں کو اس طرح نماز پڑھنی چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5032، ترقيم محمد عوامة 4979)
حديث رقم: 4980 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" أَتَيْتُ عُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي بِالْهَاجِرَةِ، فَقُمْتُ عَنْ شِمَالِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَجَاءَ يَرْفَأُ فَتَأَخَّرْنَا فَصِرْنَا اثْنَيْنِ خَلْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا وہ ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں ان کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کردیا۔ اتنی دیر میں یرفأ بھی ہماری نماز میں شامل ہوگئے تو ہم پیچھے ہوگئے اور ہم دونوں نے ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5033، ترقيم محمد عوامة 4980)
حديث رقم: 4981 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ، وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، قَالُوا: " إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً تَقَدَّمَهُمْ أَحَدُهُمْ وَصَلَّى اثْنَانِ خَلْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تین آدمی ہوں تو ان میں سے ایک آگے بڑھ جائے اور دو اس کے پیچھے نماز پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5034، ترقيم محمد عوامة 4981)
حديث رقم: 4982 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" جِئْتُ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَجَاءَ يَرْفَأُ فَجَعَلَنَا خَلْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ (میں ان کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو) انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کردیا۔ اتنی دیر میں یرفأ بھی ہماری نماز میں شامل ہوگئے تو ہم پیچھے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5035، ترقيم محمد عوامة 4982)
حديث رقم: 4983 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: نا نُصَيْرُ بْنُ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً تَقَدَّمَهُمْ أَحَدُهُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تین آدمی ہوں تو ان میں سے ایک آگے بڑھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5036، ترقيم محمد عوامة 4983)