☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سفر سے واپس آکر بھی نماز پڑھنی چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← سفر سے واپس آکر بھی نماز پڑھنی چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4914 مصنف ابن ابی شیبہ
عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، الْمُطْعِمِ بْنِ مِقْدَامٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ مِقْدَامٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا خَلَفَ عَبْدٌ عَلَى أَهْلِهِ أَفْضَلَ مِنْ رَكْعَتَيْنِ يَرْكَعُهُمَا عِنْدَهُمْ حِينَ يُرِيدُ السَّفَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطعم بن مقدام فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آدمی اپنے گھر والوں کے پاس ان دو رکعات سے بہتر کوئی چیز نہیں چھوڑتا جو وہ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے پڑھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4966، ترقيم محمد عوامة 4914)
حدیث نمبر: 4915 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا خَرَجْتَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم سفر پر نکلنے لگو تو دو رکعت پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4967، ترقيم محمد عوامة 4915)
حدیث نمبر: 4916 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی سفر پر نکلنے کا ارادہ کرتے تو مسجد میں جاکر نماز پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4968، ترقيم محمد عوامة 4916)
حدیث نمبر: 4917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: رَأَيْتُ الْحَارِثَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ " صَلَّى حِينَ أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى بَاخَمْرَا فِي الْحُجْرَةِ ضُحًى رَكْعَتَيْنِ , وَصَلَّى مَعَهُ نَفَرٌ مِنْهُمُ الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حارث بن ابی ربیعہ کو دیکھا کہ جب وہ باجمیرا کی طرف جانے لگے تو انہوں نے اپنے حجرے میں چاشت کے وقت دو رکعتیں پڑھیں۔ اور ان کے ساتھ ایک جماعت نے نماز پڑھی جن میں حضرت اسود بن یزید بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4969، ترقيم محمد عوامة 4917)