☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں میں نماز پڑھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں میں نماز پڑھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 4889 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا كَانَ الرَّجُلُ قَائِمًا يُصَلِّي فَسَمِعَ الْإِقَامَةَ فَلْيَقْطَعْ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نفل نماز پڑھ رہا ہو اور دورانِ نماز اقامت کی آواز سن لے تو اپنی نماز توڑ دے۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک رکعت کے ساتھ ایک اور ملائے اور اسے نہ توڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4936، ترقيم محمد عوامة 4889)
حدیث نمبر: 4890 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ: " إِنْ بَقِيَ عَلَيْكَ مِنْ صَلَاتِكَ شَيْءٌ فَأَتْمِمْهُ" , وَكَانَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، يَقُولُ: اقْطَعْهَا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ اگر تم پر تمہاری نماز میں سے کچھ باقی رہ جائے تو اسے پورا کرلو۔ حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اپنی نماز کو توڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4938، ترقيم محمد عوامة 4890)
حدیث نمبر: 4891 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلَاةَ تَطَوُّعًا وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَأَتِمَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی نفل نماز شروع کرے اور نماز کے لئے اقامت ہوجائے تو نفل نماز پوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4939، ترقيم محمد عوامة 4891)
حدیث نمبر: 4892 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ:" كُنْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ وَهُوَ يُصَلِّي وَيَقْرَأُ فِي سُورَةِ النُّورِ فَأَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَرَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ جَلَسَ فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَامَ مَعَ الْإِمَامِ فَأَخَذَ مِنْ حَيْثُ انْتَهَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن معقل کے ساتھ کھڑا تھا۔ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور نماز میں سورة النور کی تلاوت کررہے تھے۔ اتنے میں مؤذن نے اقامت کہہ دی، انہوں نے رکوع کیا اور سجدہ کیا، پھر بیٹھ گئے اور تشہد پڑھی۔ پھر امام کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور وہاں سے شروع کیا جہاں تک پہنچے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4940، ترقيم محمد عوامة 4892)
حدیث نمبر: 4893 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ آدَمَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ بَيَانَ، قَالَ: كَانَ قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ " يَؤُمُّنَا فَأَقَامَ الْمُؤَذِّنُ الصَّلَاةَ وَقَدْ صَلَّى رَكْعَةً، قَالَ: فَتَرَكَهَا ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى بِنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بیان فرماتے ہیں کہ قیس بن ابی حازم ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ایک دن انہوں نے ابھی ایک رکعت پڑھی تھی کہ مؤذن نے نماز کے لئے اقامت کہہ دی، انہوں نے اپنی نماز کو چھوڑ دیا اور آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4941، ترقيم محمد عوامة 4893)
حدیث نمبر: 4894 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " إِنْ كَبَّرْتَ بِالصَّلَاةِ تَطَوُّعًا قَبْلَ أَنْ يُكَبَّرَ بِالْإِقَامَةِ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اگر تم اقامت سے پہلے نفل نماز کی تکبیر کہہ لو تو دو رکعتیں مکمل کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4942، ترقيم محمد عوامة 4894)
حدیث نمبر: 4895 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا كُنْتَ فِي الْمَسْجِدِ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَرْكَعْ إِلَّا أَنْ تَكُونَ عَلَى وِتْرٍ فَتَشْفَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں ہو اور نماز کے لئے اقامت ہوجائے تو رکوع نہ کرو۔ البتہ اگر تم نے طاق عدد میں رکعت پڑھی ہو تو اس کے ساتھ ایک اور ملالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4943، ترقيم محمد عوامة 4895)