☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں اور مسجد میں انگلیوں کو چٹخانا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← نماز میں اور مسجد میں انگلیوں کو چٹخانا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 4846 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" سَأَلْتُ صُهَيْبًا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ حَيْثُ كَانَ يُسَلَّمُ عَلَيْهِ؟" قَالَ:" كَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے حضرت صہیب سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص دورانِ نماز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرتا تو آپ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ ہاتھ سے اشارہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4890، ترقيم محمد عوامة 4846)
حدیث نمبر: 4847 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " سَلَّمْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ يُصَلِّي فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ فَأَخَذَ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سلام کیا، اس وقت وہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے جواب میں میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4891، ترقيم محمد عوامة 4847)
حدیث نمبر: 4848 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " سَلَّمْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَبَسَطَ يَدَهُ إِلَيَّ وَصَافَحَنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سلام کیا، وہ نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا کر مجھ سے مصافحہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4892، ترقيم محمد عوامة 4848)
حدیث نمبر: 4849 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " إِذَا سُلِّمَ عَلَيْكَ وَأَنْتَ فِي الصَّلَاةِ فَرُدَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں کوئی سلام کرے اور تم نماز پڑھ رہے ہو تو اس کے سلام کا جواب دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4893، ترقيم محمد عوامة 4849)
حدیث نمبر: 4850 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " مَا كُنْتُ لِأُسَلِّمَ عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يُصَلِّي" , زَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: وَلَوْ سَلَّمَ عَلَيَّ لَرَدَدْتُ عَلَيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں کسی نمازی کو سلام نہیں کروں گا۔ ابو معاویہ نے یہ اضافہ کیا ہے کہ اگر کوئی مجھے نماز میں سلام کرے تو میں اس کے سلام کا جواب دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4894، ترقيم محمد عوامة 4850)
حدیث نمبر: 4851 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إِذَا سُلِّمَ عَلَى أَحَدِكُمْ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلْيُشِرْ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر نماز میں تم میں سے کسی کو سلام کیا جائے تو ہاتھ سے اشارہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4895، ترقيم محمد عوامة 4851)
حدیث نمبر: 4852 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُسَلَّمُ عَلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" يَرُدُّ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کو نماز میں سلام کیا جائے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ سر کو دائیں طرف جھکا کر جواب دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4896، ترقيم محمد عوامة 4852)
حدیث نمبر: 4853 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يُسَلَّمُ عَلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" يَرُدُّ عَلَيْهِ السَّلَامَ إِذَا انْصَرَفَ فَإِذَا ذَهَبَ أَتْبَعَهُ بِالسَّلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو نماز میں سلام کیا جائے تو وہ فارغ ہونے کے بعد اس کے سلام کا جواب دے۔ اگر وہ جاچکا ہو تو اسے سلام کر بھجوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4897، ترقيم محمد عوامة 4853)
حدیث نمبر: 4854 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنِ عَوْنٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ:" لَمَّا قَدِمَ عَبْدُ اللَّهِ مِنَ الْحَبَشَةِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَأَوْمَأَ وَأَشَارَ بِرَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ جب حبشہ سے واپس آئے تو انہوں نے نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا۔ آپ نے سر کے اشارے سے انہیں سلام کا جواب دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4898، ترقيم محمد عوامة 4854)
حدیث نمبر: 4855 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ،" أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَصَافَحَهُ وَغَمَزَ يَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نماز میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سلام کیا تو انہوں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اس سے مصافحہ کیا اور اس کا ہاتھ دبایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4899، ترقيم محمد عوامة 4855)
حدیث نمبر: 4856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ، يَقُولُ: " لَا يَرُدُّ السَّلَامَ حَتَّى يُصَلِّيَ، فَإِنْ كَانَ قَرِيبًا رَدَّ عَلَيْهِ، وَإِنْ كَانَ بَعِيدًا أَتْبَعَهُ بِالسَّلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ نماز میں سلام کا جواب نہ دیا جائے گا بلکہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد اگر قریب ہو تو اس کے سلام کا جواب دے دے اور اگر دور ہو تو اسے سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4900، ترقيم محمد عوامة 4856)
حدیث نمبر: 4857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُسَلَّمُ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ أَتْبَعَهُ بِالسَّلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ سے پوچھا گیا کہ اگر کسی آدمی کو دورانِ نماز سلام کیا جائے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز پوری کرنے کے بعد اسے سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4901، ترقيم محمد عوامة 4857)
حدیث نمبر: 4858 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَرَدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4902، ترقيم محمد عوامة 4858)