☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کو نماز میں سلام کیا جائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کسی آدمی کو نماز میں سلام کیا جائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 4828 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمَقَامَ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الثِّيَابِ طَيِّبُ الرِّيحِ يُصَلِّي فَقَرَأَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ يَفْتَحُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ:" مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عُثْمَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ بن ربیعہ کہتے ہیں کہ میں مقام ابراہیم کے پاس آیا تو وہاں خوبصور ت کپڑوں والے اور عمدہ خوشبو والے ایک صاحب کھڑے تھے اور نماز میں قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے۔ ان کے پاس کھڑا ایک آدمی انہیں لقمہ دے رہا تھا۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ لوگوں نے یہ بتایا کہ حضرت عثمان ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4872، ترقيم محمد عوامة 4828)
حدیث نمبر: 4829 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا اسْتَطْعَمَكَ الْإِمَامُ فَأَطْعِمْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر امام تم سے لقمہ طلب کرے تو اسے لقمہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4873، ترقيم محمد عوامة 4829)
حدیث نمبر: 4830 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" كَانَ مَرْوَانُ يُلَقَّنُ فِي الصَّلَاةِ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَدِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مروان کو نماز میں لقمہ دیا جاتا تھا اور صحابہ کرام کو بھی نماز میں لقمہ دیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4874، ترقيم محمد عوامة 4830)
حدیث نمبر: 4831 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ أَنَّهُمَا كَانَا " لَا يَرَيَانِ بَأْسًا بِتَلْقِينِ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین امام کو لقمہ دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4875، ترقيم محمد عوامة 4831)
حدیث نمبر: 4832 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، قَالَا: " لَقِّنِ الْإِمَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ امام کو لقمہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4876، ترقيم محمد عوامة 4832)
حدیث نمبر: 4833 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّ ابْنَ مُغَفَّلٍ " أَمَرَ رَجُلًا يُلَقِّنُهُ إِذَا تَعَايَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد کہتے ہیں کہ حضرت ابن مغفل نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب وہ بھولیں تو انہیں لقمہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4877، ترقيم محمد عوامة 4833)
حدیث نمبر: 4834 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُسَاوِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، قَالَ:" كُنْتُ أَفْتَحُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ إِذَا تَعَايَا فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ لِي يَوْمًا: أَمَا صَلَّيْتَ مَعَنَا؟ قَالَ: فَقُلْتُ: لَا , قَالَ: " قَدِ اشْتَكَوْتُ ذَلِكَ تَرَدَّدْتُ الْبَارِحَةَ فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يَفْتَحُ عَلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن ابی حمید فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن عکیم جب نماز میں بھولتے تو میں ان کو لقمہ دیا کرتا تھا۔ ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ تبھی تو رات کو مجھے بہت تکلیف ہوئی، مجھے ایک مقام پر شک ہوا لیکن مجھے لقمہ دینے والا کوئی نہ تھا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4878، ترقيم محمد عوامة 4834)
حدیث نمبر: 4835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِتَلْقِينِ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ امام کو لقمہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4879، ترقيم محمد عوامة 4835)
حدیث نمبر: 4836 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ رُومَانَ، قَالَ:" كُنْتُ أُصَلِّي إِلَى جَنْبِ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ فَيَغْمِزُنِي فَأَفْتَحُ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن رومان فرماتے ہیں کہ میں حضرت نافع بن جبیر بن مطعم کے ساتھ پڑھا کرتا تھا، وہ کسی مقام پر بھولتے تو میں نماز میں انہیں لقمہ دیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4880، ترقيم محمد عوامة 4836)
حدیث نمبر: 4837 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا ابْنُ عُمَرَ، قَالَ: فَتَرَدَّدَ , قَالَ: فَفَتَحْتُ عَلَيْهِ فَأَخَذَ عَنِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ہمیں نماز پڑھائی، ایک مقام پر انہیں تردد ہوا تو میں نے انہیں لقمہ دیا اور انہوں نے میرا لقمہ قبول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4881، ترقيم محمد عوامة 4837)