☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے دورانِ نماز پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جن حضرات نے دورانِ نماز پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 4745 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا كُنْتُ فِي الصَّلَاةِ فَلَا تَمْسَحْ جَبْهَتَكَ وَلَا تَنْفُخْ وَلَا تُحَرِّكِ الْحَصْبَاءَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم نماز پڑھ رہے ہو تو اپنی پیشانی پر ہاتھ نہ پھیرو، پھونک نہ مارو اور کنکریوں کو نہ ہلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4783، ترقيم محمد عوامة 4745)
حدیث نمبر: 4746 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" هُوَ مِنَ الْجَفَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا بےدینی کی علامت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4784، ترقيم محمد عوامة 4746)
حدیث نمبر: 4747 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: أَرْبَعٌ مِنَ الْجَفَاءِ: أَنْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ , أَوْ يَبُولَ قَائِمًا، أَوْ يَسْمَعَ الْمُنَادِيَ ثُمَّ لَا يُجِيبَهُ، أَوْ يَنْفُخَ فِي سُجُودِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ چار چیزیں بےدینی کی علامت ہیں: نماز پوری کرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنا، کھڑے ہوکر پیشاب کرنا، اذان کی آواز سن کر اس کا جواب نہ دینا اور سجدے میں زمین پر پھونک مارنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4785، ترقيم محمد عوامة 4747)
حدیث نمبر: 4748 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ جَبْهَتَهُ فِي الصَّلَاةِ , وَيَقُولُ:" هُوَ مِنَ الْجَفَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول نماز میں پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ بےدینی کی علامت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4786، ترقيم محمد عوامة 4748)
حدیث نمبر: 4749 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نماز کا سلام پھیرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4787، ترقيم محمد عوامة 4749)
حدیث نمبر: 4750 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُرَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الرَّجُلِ يَمْسَحُ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ، قَالَ: هُوَ جَفَاءٌ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی نماز پوری کرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4788، ترقيم محمد عوامة 4750)
حدیث نمبر: 4751 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " أَرْبَعٌ مِنَ الْجَفَاءِ: أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ إِلَى غَيْرِ سُتْرَةٍ , وَأَنْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ , أَوْ يَبُولَ قَائِمًا , أَوْ يَسْمَعَ الْمُنَادِيَ ثُمَّ لَا يُجِيبَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں بےدینی کی علامت ہیں: بغیر سترہ کے نماز پڑھنا، نماز پوری کرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنا، کھڑے ہو کر پیشاب کرنا اور اذان کی آواز سن کر اس کا جواب نہ دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4790، ترقيم محمد عوامة 4751)