☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ ایک رکعت چھوٹ جائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ ایک رکعت چھوٹ جائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4711 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنِّي لَأَكُونُ فِي الصَّلَاةِ فَأَسْمَعُ صَوْتَ الصَّبِيِّ يَبْكِي، فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي، مَخَافَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز سنائی دیتی ہے تو میں اس کی ماں کی مشقت کے خوف سے نماز کو مختصر کردیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4749، ترقيم محمد عوامة 4711)
حدیث نمبر: 4712 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، ابْنِ مُبَارَكٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ مُبَارَكٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنِّي لَأَكُونُ فِي الصَّلَاةِ فَأُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا، فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ، فَأَتَجَوَّزُ فِي الصَّلَاةِ كَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور نماز کو لمبا کرنا چاہتا ہوں، پھر میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں، کیونکہ مجھے اس کی ماں کی مشقت پسند نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4750، ترقيم محمد عوامة 4712)
حدیث نمبر: 4713 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي الْحُوَيْرِثِ الزُّرَقِيِّ ، عَلِيِّ بْنِ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ قَيْسٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ خَلْفِي، فَأُخَفِّفُ شَفَقَةً أَنْ أَفْتِنَ أُمَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں بعض اوقات نماز میں اپنے پیچھے سے کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں، کیونکہ مجھے اس کی ماں کی پریشانی کا ڈر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4751، ترقيم محمد عوامة 4713)
حدیث نمبر: 4714 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي السَّوْدَاءِ النَّهْدِيِّ ، ابْنِ سَابِطٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي السَّوْدَاءِ النَّهْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِسُورَةٍ نَحْوًا مِنْ سِتِّينَ آيَةً فَسَمِعَ بُكَاءَ صَبِيٍّ، قَالَ: فَقَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ بِثَلَاثِ آيَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز کی پہلی رکعت میں ساٹھ آیات کی تلاوت فرمائی، پھر آپ نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو دوسری رکعت میں صرف تین آیات کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4752، ترقيم محمد عوامة 4714)
حدیث نمبر: 4715 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، أَبِي هَارُونَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ فِيمَا نَعْلَمُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَنِّي لَأَكُونُ فِي الصَّلَاةِ فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ، فَأُخَفِّفُ مَخَافَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ أَوْ قَالَ: أَنْ تُفْتَنَ أُمُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز سنائی دیتی ہے تو میں اس کی ماں کی مشقت کے خوف سے نماز کو مختصر کردیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4753، ترقيم محمد عوامة 4715)