☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
التخفيف في الصلاة من كان يخففها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← سجود السهو والعمل في الصلاة← التخفيف في الصلاة من كان يخففها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 24
Page 1 of 2
Hadith No.: 4687 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بُسْرٍ الْخُزَاعِيُّ ، مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بُسْرٍ الْخُزَاعِيُّ ، عَنْ خَالِهِ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أُصَلِّ خَلْفَ إِمَامٍ كَانَ أَخَفَّ صَلَاةً فِي الْمَكْتُوبَةِ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شرکت کی۔ میں نے کسی فرض نماز کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ مختصر پڑھانے والا امام نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4725، ترقيم محمد عوامة 4687)
Hadith No.: 4688 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوجِزُ الصَّلَاةَ وَيُكْمِلُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کو مختصر اور مکمل پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4726، ترقيم محمد عوامة 4688)
Hadith No.: 4689 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ:" كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز اور آپ کا خطبہ درمیانہ ہوا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4727، ترقيم محمد عوامة 4689)
Hadith No.: 4690 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَجَوَّزُوا فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کو مختصر رکھو، کیونکہ لوگوں میں کمزور، بوڑھے اور کسی کام کی جلدی میں مبتلا آدمی بھی ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4728، ترقيم محمد عوامة 4690)
Hadith No.: 4691 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إِسْمَاعِيلَ ، قَيْسٍ ، أَبِي مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ مِمَّا يُطِيلُ فُلَانٌ فِيهَا , قَالَ: فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَيْتُهُ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ مِنْهُ غَضَبًا يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ , إِنَّ فِيكُمْ مُنَفِّرِينَ فَأَيُّكُمْ صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيُجَوِّزْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں فجر کی نماز سے اس لئے رہ جاتا ہوں کہ فلاں شخص بہت لمبی نماز پڑھاتا ہے! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وعظ کے لئے کھڑے ہوئے اور میں نے آپ کو کسی وعظ کے دوران اتنے غصے میں نہیں دیکھا جتنا اس دن دیکھا۔ آپ نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا ”اے لوگو! تم میں سے کچھ دین سے لوگوں کو متنفر کرنے والے ہیں، تم میں سے جو کوئی نماز پڑھائے تو مختصر نماز پڑھائے، کیونکہ لوگوں میں کمزور، بوڑھے اور کسی کام کی جلدی میں مبتلا آدمی بھی ہوتے ہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4729، ترقيم محمد عوامة 4691)
Hadith No.: 4692 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مُحَارِبٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا صَلَّى بِأَصْحَابِهِ فَقَرَأَ بِالْبَقَرَةِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفَتَّانًا؟ أَفَتَّانًا؟"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی اور اس میں سورة البقرہ کی تلاوت کی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اے معاذ! کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالنا چاہتے ہو، کیا فتنہ میں ڈالنا چاہتے ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4730، ترقيم محمد عوامة 4692)
Hadith No.: 4693 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ مُوهبٍ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ مُوهبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: " أُمَّ قَوْمَكَ وَمَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيُخَفِّفْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ , فَإِذَا صَلَّيْتَ لِنَفْسِكَ فَصَلِّ كَيْفَ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اپنی قوم کی امامت کرو، اور جو کوئی کسی قوم کی امامت کرے اسے چاہئے کہ مختصر نماز پڑھائے، کیونکہ لوگوں میں کمزور، بوڑھے اور کسی کام کی جلدی میں مبتلا آدمی بھی ہوتے ہیں۔ البتہ جب تم اکیلے نماز پڑھو تو جتنی مرضی چاہو لمبی کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4731، ترقيم محمد عوامة 4693)
Hadith No.: 4694 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً فِي تَمَامٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں میں سب سے زیادہ مختصر اور مکمل نماز پڑھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4732، ترقيم محمد عوامة 4694)
Hadith No.: 4695 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، قَتَادَةَ ، عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مِنَ الْأَئِمَّةِ طَرَّادِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباس جشمی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض امام لوگوں کو جماعت سے بھگانے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4733، ترقيم محمد عوامة 4695)
Hadith No.: 4696 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الثَّقَفِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جُبَيْرٍ ، نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذُكِرَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَفَّ النَّاسِ عَلَى النَّاسِ وَأَدْوَمَهُ عَلَى نَفْسِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو واقد لیثی کے پاس نماز کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو سب سے زیادہ مختصر نماز پڑھانے والے اور اپنے نفس پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4734، ترقيم محمد عوامة 4696)
Hadith No.: 4697 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُسَيَّرِ الطَّائِيِّ ، مُحِلٌّ الطَّائِيُّ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُسَيَّرِ الطَّائِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحِلٌّ الطَّائِيُّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ:" إِنَّ مَنْ أَمَّنَا فَلْيُتِمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَإِنَّ فِينَا الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَالْمَرِيضَ وَالْعَابِرَ سَبِيلٍ وَذَا الْحَاجَةِ , هَكَذَا كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ جو ہماری امامت کرائے وہ رکوع اور سجود کو پوری طرح کرے، کیونکہ ہم میں کمزور، بوڑھے، کسی کام کی جلدی میں مبتلا، مریض اور مسافر لوگ ہوتے ہیں۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بھی ایسی ہی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4735، ترقيم محمد عوامة 4697)
Hadith No.: 4698 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ أَنَسٍ الْعَتَمَةَ، فَتَجَوَّزَ مَا شَاءَ اللَّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی اور انہوں نے اسے اتنا مختصر کیا جتنا اللہ نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4736، ترقيم محمد عوامة 4698)
Hadith No.: 4699 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ مُوسَى الْحَنَفِيِّ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: كَانَ أَبِي إِذَا صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ خَفَّفَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَجَوَّزَ، وَإِذَا صَلَّى فِي بَيْتِهِ أَطَالَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَالصَّلَاةَ، فَقُلْتُ لَهُ: فَقَالَ:" إِنَّا أَئِمَّةٌ يُقْتَدَى بِنَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ میرے والد جب مسجد میں نماز پڑھتے تو رکوع اور سجدہ کو مختصر رکھتے اور ہلکی نماز پڑھتے اور جب گھر میں نماز پڑھتے تو نماز اور رکوع و سجود کو لمبا کرتے۔ میں نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم وہ امام ہیں جن کی اقتداء کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4737، ترقيم محمد عوامة 4699)
Hadith No.: 4700 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ صَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً، فَقُلْتُ: أَنْتُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَفُّ النَّاسِ صَلَاةً، فَقَالَ:" إِنَّا نُبَادِرُ هَذَا الْوَسْوَاسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رجاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زبیر بن عوام کو دیکھا کہ انہوں نے انتہائی مختصر نماز پڑھائی۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ہو کر اتنی مختصر نماز پڑھتے ہیں؟ حضرت زبیر نے فرمایا کہ ہم ان وسوسوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4738، ترقيم محمد عوامة 4700)
Hadith No.: 4701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ نُسَيْرٍ، عَنْ خُلَيْفٍ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ: " احْذِفُوا هَذِهِ الصَّلَاةَ قَبْلَ وَسْوَسَةِ الشَّيْطَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمار فرماتے ہیں کہ اس نماز (فرض) کو شیطانی وساوس کے آنے سے پہلے پورا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4739، ترقيم محمد عوامة 4701)
Hadith No.: 4702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ عَلَّمَ رَجُلًا، فَقَالَ: " إِنَّ الرَّجُلَ لَيُخَفِّفُ الصَّلَاةَ وَيُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ آدمی نماز کو مختصر رکھے گا اور رکوع و سجود کو پوری طرح ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4740، ترقيم محمد عوامة 4702)
Hadith No.: 4703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، إِسْمَاعِيلَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ يُصَلِّي خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" وَكَانَتْ صَلَاتُهُ نَحْوًا مِنْ صَلَاةِ قَيْسٍ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَيُجَوِّزُ، قَالَ: فَقِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَأَجْوَزُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ ان کے والد (ابو خالد) حضرت ابوہریرہ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ کی نماز حضرت قیس کی نماز کی طرح تھی، وہ رکوع و سجود تو پوری طرح کرتے تھے لیکن نماز کو مختصر رکھتے تھے۔ اس بارے میں حضرت ابوہریرہ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ایسی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ ایسی تھی بلکہ اس سے بھی زیادہ مختصر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4741، ترقيم محمد عوامة 4703)
Hadith No.: 4704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي خَالِدٍ ، أَبِيهِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ صَلَّى صَلَاةً تَجَوَّزَ فِيهَا، فَقُلْتُ لَهُ: هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَأَجْوَزُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو انتہائی مختصر نماز پڑھتے دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ایسی ہوا کرتی تھی؟ انہوں نے فرمایا ہاں، اس سے بھی زیادہ مختصر ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4742، ترقيم محمد عوامة 4704)
Hadith No.: 4705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: " لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ وَمَاجَ النَّاسُ تَقَدَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَرَأَ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ فِي الْقُرْآنِ:" إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ" وَ" إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر کو نیزہ مار دیا گیا اور لوگ بکھر گئے تو حضرت عبدالرحمن بن عوف نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی، انہوں نے اس نماز میں قرآن مجید کی دو چھوٹی سورتوں سورة الکوثر اور سورة النصر کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4743، ترقيم محمد عوامة 4705)
Hadith No.: 4706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ كَانَ " يُخَفِّفُ الصَّلَاةَ وَيُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نماز کو مختصر کرتے تھے لیکن رکوع و سجود پوری طرح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4744، ترقيم محمد عوامة 4706)