☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیٹھ کر نماز پڑھنے کی رخصت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← بیٹھ کر نماز پڑھنے کی رخصت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 4624 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ ، زِيَادِ بْنِ صُبَيْحِ الْحَنَفِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ صُبَيْحِ الْحَنَفِيِّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى خَاصِرَتِي فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ:" هَذَا الصُّلْبُ فِي الصَّلَاةِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن صبیح حنفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھی اور میں نے اپنے کولہے پر ہاتھ پر ہاتھ رکھا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ یہ نماز میں کمی کے مترادف ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4662، ترقيم محمد عوامة 4624)
حدیث نمبر: 4625 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَرِهَتْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ فِي الصَّلَاةِ، وَقَالَتْ:" تَفْعَلُهُ الْيَهُودُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نماز میں کولہے پر ہاتھ پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہود اس طرح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4663، ترقيم محمد عوامة 4625)
حدیث نمبر: 4626 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا ثَوْرٌ الشَّامِيُّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَجُلًا وَاضِعًا يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ، فَقَالَتْ:" هَكَذَا أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے اپنے ہاتھ کو کولہے پر رکھا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ جہنم والے جہنم میں ایسے کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4664، ترقيم محمد عوامة 4626)
حدیث نمبر: 4627 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَرِهَهُ فِي الصَّلَاةِ، وَقَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَحْضُرُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس طرح کرنے سے شیطان حاضر ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4665، ترقيم محمد عوامة 4627)
حدیث نمبر: 4628 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ آدمی نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4666، ترقيم محمد عوامة 4628)
حدیث نمبر: 4629 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عُوَيْمِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " وَضْعُ الْيَدَيْنِ عَلَى الْحَقْوِ اسْتِرَاحَةُ أَهْلِ النَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کولہے پر ہاتھ رکھنا جہنمیوں کا آرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4667، ترقيم محمد عوامة 4629)
حدیث نمبر: 4630 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ أَنَّهُ " رَأَى رَجُلًا وَاضِعًا يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ فِي الصَّلَاةِ فَضَرَبَ يَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز نے ایک آدمی کو نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھے دیکھا تو اس کے ہاتھ پر مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4668، ترقيم محمد عوامة 4630)
حدیث نمبر: 4631 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ أَنَّهُ إِنَّمَا " كَرِهَ التَّخَصُّرَ فِي الصَّلَاةِ أَنَّ إِبْلِيسَ أُهْبِطَ مُتَخَصِّرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قرار دیا گیا ہے، شیطان جب زمین پر اتارا گیا تو اس نے کولہے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4669، ترقيم محمد عوامة 4631)
حدیث نمبر: 4632 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " نُهِيَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ"، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ أَنْ يَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى خَاصِرَتِهِ وَهُوَ يُصَلِّي
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قرار دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4670، ترقيم محمد عوامة 4632)
حدیث نمبر: 4633 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ حَيَّانَ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي مُتَخَصِّرًا، فَقَالَ:" اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ، فَقُلْ لَهُ: يَضَعُ يَدَهُ مِنْ مَكَانِ يَدِ الرَّاجِزِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبان بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت قیس بن عباد کے ساتھ تھا، انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے کولہے پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اس کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ افسوس کرنے والے کی طرح ہاتھ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4671، ترقيم محمد عوامة 4633)
حدیث نمبر: 4634 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَرِهَتِ الِاخْتِصَارَ فِي الصَّلَاةِ، وَقَالَتْ:" لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4672، ترقيم محمد عوامة 4634)
حدیث نمبر: 4635 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، هِشَامٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں کولہے پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4673، ترقيم محمد عوامة 4635)