☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 4508 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ الْكَلَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بات کرنے کے بعد سجودِ سہو فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4541، ترقيم محمد عوامة 4508)
حدیث نمبر: 4509 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي رَجُلٍ نَسِيَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، قَالَ:" لَا يُعِيدُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اس شخص کے بارے میں جو سجدۂ سہو کرنا بھول جائے اور مسجد سے باہر نکل جائے فرماتے ہیں کہ وہ نماز کو نہیں لوٹائے گا۔ جبکہ حضرت ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ وہ نماز کو لوٹائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4542، ترقيم محمد عوامة 4509)
حدیث نمبر: 4510 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ لَقِيَ ذَلِكَ فَأَعَادَ الصَّلَاةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم کو یہ صورت پیش آئی تو انہوں نے نماز لوٹائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4544، ترقيم محمد عوامة 4510)
حدیث نمبر: 4511 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ وَضَّاحٍ، قَالَ: سَأَلْتُ قَتَادَةَ، فَقَالَ: " يُعِيدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وضاح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ سجودِ سہو کو لوٹائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4545، ترقيم محمد عوامة 4511)
حدیث نمبر: 4512 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ , قَالَا: " إِذَا صَرَفَ وَجْهَهُ عَنِ الْقِبْلَةِ لَمْ يَبْنِ وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب اس نے اپنے چہرے کو قبلے سے پھیرلیا تو سجود سہو نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4546، ترقيم محمد عوامة 4512)
حدیث نمبر: 4513 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلضَّحَّاكِ:" إِنِّي سَهَوْتُ وَلَمْ أَسْجُدْ، قَالَ: هَاهُنَا فَاسْجُدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن نبی ط کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے سوال کیا کہ مجھے سہو ہوگیا اور میں نے سجدہ نہ کیا اب کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اب یہاں سجدہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4547، ترقيم محمد عوامة 4513)
حدیث نمبر: 4514 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: هُمَا عَلَيْهِ حَتَّى يَخْرُجَ أَوْ يَتَكَلَّمَ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سجودِ سہو اس وقت تک واجب رہتے ہیں جب تک مسجد سے نکل نہ جائے یا بات چیت نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4548، ترقيم محمد عوامة 4514)
حدیث نمبر: 4515 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ , قَالَا: " صَلَّى بِنَا عَلْقَمَةُ فَصَلَّى بِنَا خَمْسًا فَلَمَّا سَلَّمَ، قَالُوا لَهُ: صَلَّيْتَ خَمْسًا فَالْتَفَتَ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ، فَقَالَ: كَذَاكَ يَا أَعْوَرُ؟ فَقَالَ: نَعَمْ , فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ہمیں نماز میں بھول کر پانچ رکعات پڑھادیں۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو لوگوں نے انہیں بتایا کہ آپ نے پانچ رکعات پڑھا دی ہیں۔ وہ لوگوں میں سے ایک کی طرف متوجہ ہوئے اور اسے فرمایا کہ اے کانے! کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ اس نے کہا جی ہاں۔ پھر حضرت علقمہ نے سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4549، ترقيم محمد عوامة 4515)