☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہنسنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہنسنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 3929 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " إِذَا ضَحِكَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ أَعَادَ الصَّلَاةَ، وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص نماز میں ہنسا تو وہ نماز کو لوٹائے گا لیکن وضو کو نہیں لوٹائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3950، ترقيم محمد عوامة 3929)
حدیث نمبر: 3930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " ضَحِكْتُ خَلْفَ أَبِي وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ فَأَمَرَنِي أَنْ أُعِيدَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میں نماز میں اپنے والد کے پیچھے ہنسا تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں دوبارہ نماز پڑھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3951، ترقيم محمد عوامة 3930)
حدیث نمبر: 3931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " ضَحِكْتُ وَأَنَا أُصَلِّي مَعَ أَبِي، فَأَمَرَنِي أَنْ أُعِيدَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میں نماز میں اپنے والد کے پیچھے ہنسا تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں دوبارہ نماز پڑھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3952، ترقيم محمد عوامة 3931)
حدیث نمبر: 3932 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " يُعِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَا يُعِيدُ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ نماز کو لوٹائے گا لیکن وضو دوبارہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3953، ترقيم محمد عوامة 3932)
حدیث نمبر: 3933 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: " ضَحِكَ أَخِي فِي الصَّلَاةِ فَأَمَرَهُ عُرْوَةُ أَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ، وَلَمْ يَأْمُرْهُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرا بھائی نماز میں ہنسا تو حضرت عروہ نے اسے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا لیکن دوبارہ وضو کانہ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3954، ترقيم محمد عوامة 3933)
حدیث نمبر: 3934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يَضْحَكُ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" إِنْ تَبَسَّمَ فَلَا يَنْصَرِفُ وَإِنْ قَهْقَهَ اسْتَقْبَلَ الصَّلَاةَ، وَلَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے نماز میں ہنسنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر مسکرایا ہے تو کوئی حرج نہیں اور اگر قہقہہ لگایا ہے تو دوبارہ نماز پڑھے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3955، ترقيم محمد عوامة 3934)
حدیث نمبر: 3935 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ , عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ:" كَانُوا فِي سَفَرٍ فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو مُوسَى فَسَقَطَ رَجُلٌ أَعْوَرُ فِي بِئْرٍ أَوْ شَيْءٍ فَضَحِكَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ غَيْرُ أَبِي مُوسَى وَالْأَحْنَفِ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُعِيدُوا الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ ہم لوگ سفر میں تھے، حضرت ابو موسیٰ نے ہمیں نماز پڑھائی، ایک کانا آدمی کسی گڑھے وغیرہ میں گرگیا تو حضرت ابو موسیٰ اور حضرت احنف کے سوا سب لوگ ہنس پڑے، حضرت ابو موسیٰ نے ان سب کو دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3956، ترقيم محمد عوامة 3935)
حدیث نمبر: 3936 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانُوا يَأْمُرُونَنَا وَنَحْنُ صِبْيَانٌ إِذَا ضَحِكْنَا فِي الصَّلَاةِ أَنْ نُعِيدَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب ہم بچپن میں نماز میں ہنستے تھے اور اسلاف ہمیں دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3957، ترقيم محمد عوامة 3936)
حدیث نمبر: 3937 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الرَّجُلِ يَضْحَكُ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" يُكَبِّرُ وَيُعِيدُ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی ا س شخص کے بارے میں جو نماز میں ہنسے فرماتے ہیں کہ وہ تکبیر کہے اور دوبارہ نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3958، ترقيم محمد عوامة 3937)