☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في القراءة خلف الإمام
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من رخص في القراءة خلف الإمام
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 28
Page 1 of 2
Hadith No.: 3769 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ جَوَّابِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ شَرِيكٍ التَّيْمِيُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَقَالَ لِي:" اقْرَأْ"، قَالَ: قُلْتُ: وَإِنْ كُنْتُ خَلْفَكَ، قَالَ:" وَإِنْ كُنْتَ خَلْفِي"، قَالَ:" وَإِنْ قَرَأْتَ قَالَ: وَإِنْ قَرَأْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن شریک تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب سے امام کے پیچھے قراءت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ امام کے پیچھے قراءت کرو۔ میں نے عرض کیا اگر آپ کے پیچھے نماز پڑھوں پھر بھی؟ انہوں نے فرمایا میرے پیچھے نماز پڑھو پھر بھی۔ میں نے کہا اگر آپ قراءت کریں پھر بھی؟ انہوں نے فرمایا ہاں، پھر بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3787، ترقيم محمد عوامة 3769)
Hadith No.: 3770 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ " يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ مِنْ سُورَةِ مَرْيَمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدا للہ بن عمرو بن عاص کو ظہر کی نماز میں امام کے پیچھے سورة مریم کی تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3788، ترقيم محمد عوامة 3770)
Hadith No.: 3771 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ، قَالَ: فَلَقِيتُ مُجَاهِدًا فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ مُجَاهِدٌ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو " يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کے ساتھ نماز پڑھی۔ میں نے انہیں امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔ اس کے بعد میری ملاقات حضرت مجاہد سے ہوئی اور میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبدا للہ بن عمرو کو امام کے پیچھے قراءت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3789، ترقيم محمد عوامة 3771)
Hadith No.: 3772 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، عَنْ هُزَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ " قَرَأَ فِي الْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَبِسُورَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھذیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ بن مسعودنے عصر کی نماز میں امام کے پیچھے پہلی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3790، ترقيم محمد عوامة 3772)
Hadith No.: 3773 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ خَلْفَ بَعْضِ الْأُمَرَاءِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مریم اسدی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ کے ساتھ نماز پڑھی۔ میں نے سنا کہ وہ ایک امیر کے پیچھے ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3791، ترقيم محمد عوامة 3773)
Hadith No.: 3774 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ: " اقْرَأْ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِأُمِّ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ظہر اور عصر میں ا مام کے پیچھے ہر رکعت میں سورۃ ا لفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3792، ترقيم محمد عوامة 3774)
Hadith No.: 3775 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ , أَنَّ عَلِيًّا :" كَانَ يَأْمُرُ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت علیامام کے پیچھے قراءت کا حکم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3793، ترقيم محمد عوامة 3775)
Hadith No.: 3776 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَدَعْ أَنْ تَقْرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ جَهَرَ أَوْ لَمْ يَجْهَرْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سورة الفاتحہ کی تلاوت ضرور کرو خواہ وہ اونچی آواز سے قراءت کررہا ہو یا آہستہ آواز سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3794، ترقيم محمد عوامة 3776)
Hadith No.: 3777 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مَكْحُولٍ ، مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: " لَعَلَّكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ"، قَالَ: قُلْنَا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَفْعَلُ، قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی، نماز میں آپ کو قراءت بوجھل محسوس ہورہی تھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کررہے تھے؟ ہم نے کہا جی ہاں، یا رسول اللہ! ہم ایسا ہی کررہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم امام کے پیچھے صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کیا کرو، کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3795، ترقيم محمد عوامة 3777)
Hadith No.: 3778 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، خَالِدٌ ، أَبِي قِلَابَةَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: " هَلْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ؟" , فَقَالَ بَعْضٌ: نَعَمْ، وَقَالَ بَعْضٌ: لَا، فَقَالَ:" إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ کیا تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟ بعض نے کہا جی ہاں اور بعض نے انکار کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم نے قراءت کرنی ہی ہو تو اپنے دل میں صرف سور ۃ الفاتحہ کی تلاوت کرلیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3796، ترقيم محمد عوامة 3778)
Hadith No.: 3779 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، خَالِدٍ ، أَبِي قِلَابَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِيثِ هُشَيْمٍ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3797، ترقيم محمد عوامة 3779)
Hadith No.: 3780 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا شَيْبَةَ الْمَهَرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ مُعَاذٍ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي خَلْفَ الْإِمَامِ:" إِذَا كَانَ يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ قَرَأَ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" وَ" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ" وَ" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ"، قَالَ شُعْبَةُ: أَوْ نَحْوَهَا وَإِذَا كَانَ لَا يَسْمَعُ الْقِرَاءَةَ فَلْيَقْرَأْ وَلَا يُؤْذِ مَنْ عَنْ يَمِينِهِ وَمَنْ عَنْ شِمَالِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو، اب اگر وہ امام کی قراءت سن رہا ہے تو سورة الاخلاص، سورة الناس اور سورة الفلق کی تلاوت کرلے۔ اور اگر امام کی قراءت نہیں سن رہا تو خود قراءت کرلے، لیکن اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کو تکلیف نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3798، ترقيم محمد عوامة 3780)
Hadith No.: 3781 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَنْتَ بِالْخِيَارِ إِنْ شِئْتَ فَاقْرَأْ وَإِنْ شِئْتَ فَاعْتَدَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس بارے میں تمہیں اختیار ہے، چاہو تو قراءت کرلو اور چاہو تو امام کی قراءت سے کام چلا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3799، ترقيم محمد عوامة 3781)
Hadith No.: 3782 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إِذَا لَمْ تَسْمَعْ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ فَاقْرَأْ فِي نَفْسِكَ إِنْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر تم امام کی قراءت نہیں سن رہے تو اگر چاہو تو اپنے دل میں قراءت کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3800، ترقيم محمد عوامة 3782)
Hadith No.: 3783 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْصُورٌ وَيُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " اقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ امام کے پیچھے ہر رکعت میں اپنے دل میں سورۃ ا لفاتحہ کی تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3801، ترقيم محمد عوامة 3783)
Hadith No.: 3784 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " اقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرمایا کرتے تھے کہ امام کے پیچھے ظہر اور عصر میں سورة الفاتحہ اور کوئی ایک سورة پڑھو اور آخری دو نوں رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3802، ترقيم محمد عوامة 3784)
Hadith No.: 3785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " الْقِرَاءَةُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ نُورٌ لِلصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے قراءت کرنا نماز کا نور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3803، ترقيم محمد عوامة 3785)
Hadith No.: 3786 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ: " يَقْرَأُ الْإِمَامُ وَمَنْ خَلْفَهُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام اور مقتدی ظہر اور عصر میں سورۃ ا لفاتحہ کی قراءت کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3804، ترقيم محمد عوامة 3786)
Hadith No.: 3787 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " اقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيمَا لَمْ يَجْهَرْ فِي الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ سری نمازوں میں امام کے پیچھے پہلی دو رکعتوں میں سورۃ ا لفاتحہ اور کوئی ایک سورت اور دوسری دو رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3805، ترقيم محمد عوامة 3787)
Hadith No.: 3788 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " اسْكُتُوا فِيمَا يَجْهَرُ وَاقْرَءُوا فِيمَا لَا يَجْهَرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جہری نمازوں میں خاموش رہو اور سری نمازوں میں قراءت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3806، ترقيم محمد عوامة 3788)