☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فجر کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← فجر کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 3581 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ قَالَ:" مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَقْرَأَ مِنْ عَلِيٍّ إِنَّهُ قَرَأَ بِنَا فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ بِالْأَنْبِيَاءِ، قَالَ: إِذَا بَلَغَ رَأْسَ السَّبْعِينَ تَرَكَ مِنْهَا آيَةً فَقَرَأَ مَا بَعْدَهَا ثُمَّ ذَكَرَ فَرَجَعَ فَقَرَأَهَا ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مَكَانِهِ الَّذِي كَانَ قَرَأَ لَمَّا يَتَتَعْتَعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ قرآن کا عالم کوئی نہیں دیکھا۔ انہوں نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة الانبیاء کی تلاوت کی۔ انہوں نے جب ستر آیات مکمل کیں تو ایک آیت چھوڑ دی اور اس کے بعد والی آیت پڑھ لی۔ پھر جب انہیں یاد آیا تو واپس گئے اور اسے پڑھا۔ پھر اس جگہ واپس ہوگئے جہاں سے پڑھ رہے تھے، جب انہیں اٹکن محسوس ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3599، ترقيم محمد عوامة 3581)
حدیث نمبر: 3582 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " قَرَأَ فِي الْفَجْرِ بِسُورَتَيْنِ مِنْ طِوَالِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو فجر کی نماز میں طوال مفصل میں سے دو سورتیں پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3600، ترقيم محمد عوامة 3582)
حدیث نمبر: 3583 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ , قَالَ: كَانَ عُمَرُ " يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِمِائَةٍ مِنَ الْبَقَرَةِ وَيُتْبِعُهَا بِسُورَةٍ مِنَ الْمَثَانِي أَوْ مِنْ صُدُورِ الْمُفَصَّلِ , وَيَقْرَأُ بِمِائَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ وَيُتْبِعُهَا بِسُورَةٍ مِنَ الْمَثَانِي أَوْ مِنْ صُدُورِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع کہتے ہیں کہ حضرت عمر فجر کی نماز میں سورة بقرہ کی سو آیات پڑھتے اور ان کے ساتھ مثانی میں سے کوئی سورت ملاتے یا مفصل کے شروع سے کچھ پڑھتے۔ اور اگر سورة آل عمران کی سو آیات پڑھتے تو ان کے ساتھ بھی مثانی میں سے کوئی سورت ملاتے یا مفصل کے شروع سے کچھ پڑھتے۔! سورة الحجرات سے لے کرآخرِ قرآن تک کی سورتوں کو ”مفصل“ کہا جاتا ہے۔”مفصل“ کی تین قسمیں ہیں: طوال، اوساط اور قصار۔ طوال مفصل سورة الحجرات سے لے کر سورة البروج تک، اوساط مفصل سورة الطارق سے سورة البینۃ تک اور قصار مفصل سورة القدر سے لے کر سورة الناس تک ہیں۔ مذکورہ روایت میں ”مفصل کے شروع“ سے مراد طوال مفصل کی سورتیں۔ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3601، ترقيم محمد عوامة 3583)
حدیث نمبر: 3584 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ سَبْرَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِسُورَةِ يُوسُفَ ثُمَّ قَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ بِـ النَّجْمِ فَسَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ إِذَا زُلْزِلَتِ , ثُمَّ رَكَعَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین بن سبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے نماز پڑھی ہے۔ انہوں نے پہلی رکعت میں سورة یوسف کی تلاوت کی، دوسری مرتبہ میں سورۃ النجم کی تلاوت کی۔ پھر انہوں نے سجدہ کیا پھر جب کھڑے ہوئے تو سورة الزلزال کی تلاوت کی، پھر رکوع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3602، ترقيم محمد عوامة 3584)
حدیث نمبر: 3585 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ:" سَمِعْتُ نَشِيجَ عُمَرَ وَأَنَا فِي آخِرِ الصُّفُوفِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ وَهُوَ يَقْرَأُ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ سورة يوسف آية 86".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن شداد کہتے ہیں کہ فجر کی نماز میں، میں آخری صفوں میں تھا کہ میں نے حضرت عمر کے رونے کی آواز سنی، وہ اس آیت کی تلاوت کررہے تھے {إنَّمَا أَشْکُو بَثِّی وَحُزْنِی إلَی اللہِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3603، ترقيم محمد عوامة 3585)
حدیث نمبر: 3586 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ بن وقاص سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3604، ترقيم محمد عوامة 3586)
حدیث نمبر: 3587 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْأَعْوَرِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ صَلَّى بِهِمْ يَوْمَ جُمُعَةٍ الْفَجْرَ فَقَرَأَ بِـ" كهيعص"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ اعور کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ہمیں جمعہ کے دن فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں کہیعص کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3605، ترقيم محمد عوامة 3587)