☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فجر کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← فجر کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 3561 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا شَرِيكٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ سورة ق آية 10"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قطبہ بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز میں (سورۃ ق کی آیت نمبر ١٠) { وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ } سے تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3579، ترقيم محمد عوامة 3561)
حدیث نمبر: 3562 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ ، عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْفَجْرِ" وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حریث کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز میں (سورۃ التکویر کی آیت نمبر ١٧) { وَاللَّیْلِ إذَا عَسْعَسَ } سے تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3580، ترقيم محمد عوامة 3562)
حدیث نمبر: 3563 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، زُهَيْرٍ ، سِمَاكٍ ، جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْبَأَنِي أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِـ" ق وَالْقُرْءَانِ الْمَجِيدِ" وَنَحْوِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز میں سورة ق کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3581، ترقيم محمد عوامة 3563)
حدیث نمبر: 3564 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَوْفٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، أَبِي بَرْزَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِيهَا بِالسِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ" , يَعْنِي فِي الْفَجْرِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز میں ساٹھ سے سو تک آیات پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3582، ترقيم محمد عوامة 3564)
حدیث نمبر: 3565 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَرَأَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِالْبَقَرَةِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ حِينَ فَرَغَ:" كَرَبَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَطْلُعَ"، قَالَ:" لَوْ طَلَعَتْ لَمْ تَجِدْنَا غَافِلِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوب کرنے فجر کی نماز میں سورة البقرۃ کی تلاوت کی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت عمرنے ان سے کہا کہ آپ تو سورج طلوع کروانے لگے تھے! حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ اگر سورج طلوع ہوجاتا تو وہ ہمیں غافل ہونے والوں میں سے نہ پاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3583، ترقيم محمد عوامة 3565)
حدیث نمبر: 3566 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خِرِّيتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنِ الْأَحْنَفِ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ الْغَدَاةَ فَقَرَأَ بـ يُونُسَ وَهُودَ وَنَحْوِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت احنف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، وہ فجر کی نماز میں سورة یونس اور سورة ہود وغیرہ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3584، ترقيم محمد عوامة 3566)
حدیث نمبر: 3567 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، أَنَّ عُمَرَ " قَرَأَ فِي الْفَجْرِ بِالْكَهْفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر میں سورة الکہف کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3585، ترقيم محمد عوامة 3567)
حدیث نمبر: 3568 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ " يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِسُورَةِ يُوسُفَ قِرَاءَةً بَطِيئَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو فجر کی نماز میں سورة یوسف کی آہستہ رفتار سے تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3586، ترقيم محمد عوامة 3568)
حدیث نمبر: 3569 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ الْفُرَافِصَةِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " تَعَلَّمْتُ سُورَةَ يُوسُفَ خَلْفَ عُمَرَ فِي الصُّبْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الفراصفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سورة یوسف حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز میں سیکھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3587، ترقيم محمد عوامة 3569)
حدیث نمبر: 3570 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ الْفَجْرَ فَقَرَأَ سُورَتَيْنِ الْآخِرَةُ مِنْهُمَا بَنِي إِسْرَائِيلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، جس میں دو سورتوں کی تلاوت کی، دوسری سورت سورة بنی اسرائیل تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3588، ترقيم محمد عوامة 3570)
حدیث نمبر: 3571 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا " يَقْرَأُ فِي الْآخِرَةِ مِنْهُمَا بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ادریس اودی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علیکو فجر کی دوسری رکعت میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3589، ترقيم محمد عوامة 3571)
حدیث نمبر: 3572 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خِرِّيتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَهُ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَقَرَأَ بِـ يُونُسَ وَهُودٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، انہوں نے فجر میں سورۃ یونس اور سورة ہود کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3590، ترقيم محمد عوامة 3572)
حدیث نمبر: 3573 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ " صَلَّى الصُّبْحَ بِالْيَمَنِ فَقَرَأَ بِالنِّسَاءِ فَلَمَّا أَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلا سورة النساء آية 125"، قَالَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ: لَقَدْ قَرَّتْ عَيْنُ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاذ بن جبل کے پیچھے یمن میں فجر کی نماز ادا کی، انہوں نے اس میں سورة النساء کی تلاوت کی۔ جب وہ اس آیت پر پہنچے { وَاتَّخَذَ اللَّہُ إبْرَاہِیمَ خَلِیلاً } تو پیچھے سے ایک آدمی نے کہا کہ ابراہیم کی والدہ کی آنکھ ٹھنڈی ہوگئی! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3591، ترقيم محمد عوامة 3573)
حدیث نمبر: 3574 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِالسُّورَةِ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا يُوسُفُ وَالَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْكَهْفُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی نماز میں سورة یوسف اور سورة الکہف کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3592، ترقيم محمد عوامة 3574)
حدیث نمبر: 3575 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ:" كَانَ إِمَامُنَا يَقْرَأُ بِنَا فِي الْفَجْرِ بِالسُّورَةِ مِنَ الْمِئِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن سوید کہتے ہیں کہ ہمارے امام فجر میں ”مئین“ میں سے کسی سورت کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3593، ترقيم محمد عوامة 3575)
حدیث نمبر: 3576 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبِيدَةَ أَنَّهُ" كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ الرَّحْمَنَ وَنَحْوَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ فجر کی نماز میں سورة الرحمن اور اس کی مثل سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3594، ترقيم محمد عوامة 3576)
حدیث نمبر: 3577 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ عَرْفَجَةَ فَرُبَّمَا قَرَأَ بِالْمَائِدَةِ فِي الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عرفجہ کے پیچھے نما زپڑھی ہے، وہ اکثر فجر میں سورة المائدۃ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3595، ترقيم محمد عوامة 3577)
حدیث نمبر: 3578 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّ بْنِ إِدْرِيسَ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيٍّ الصُّبْحَ فَقَرَأَ بِـ" سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ادریس کے دادا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3596، ترقيم محمد عوامة 3578)
حدیث نمبر: 3579 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ أَنَّهُ , سَمِعَ أَبَا سَوَّارٍ الْقَاضِيَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ: أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سوار قاضی کہتے ہیں کہ میں نے ابن زبیر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی اور انہیں یہ آیات پڑھتے ہوئے سنا ہے { أَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّک بِعَادٍ إرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3597، ترقيم محمد عوامة 3579)
حدیث نمبر: 3580 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ إِبْرَاهِيمَ" فَكَانَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ يس وَأَشْبَاهَهَا وَكَانَ سَرِيعَ الْقِرَاءَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن جمیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھی ہے، وہ فجر کی نماز میں سورة یس اور اس جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ وہ تیز قراءت کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3598، ترقيم محمد عوامة 3580)