☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: إذا سمع المنادي فليجب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من قال: إذا سمع المنادي فليجب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 3482 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: " مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ ثُمَّ لَمْ يُجِبْهُ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی مؤذن کی آواز سنے اور بغیر عذر کے اس کا جواب نہ دے تو اس کی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3500، ترقيم محمد عوامة 3482)
Hadith No.: 3483 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ ثُمَّ لَمْ يُجِبْ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص مؤذن کی آواز سنے اور بغیر عذر کے اس کا جواب نہ دے تو اس کی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3501، ترقيم محمد عوامة 3483)
Hadith No.: 3484 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَأَنْ يَمْتَلِئَ أُذُنُ ابْنِ آدَمَ رَصَاصًا مُذَابًا خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْمَعَ الْمُنَادِيَ ثُمَّ لَا يُجِيبُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ابن آدم کا کان پگھلے ہوئے تانبے سے بھر جائے یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ منادی کی آواز سن کر اس کا جواب نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3502، ترقيم محمد عوامة 3484)
Hadith No.: 3485 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ فَلَمْ يُجِبْ لَمْ يُرِدْ خَيْرًا وَلَمْ يُرَدْ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جو شخص مؤذن کی آواز سنے اور اس کا جواب نہ دے، تو نہ اس نے خیر کا ارادہ کیا اور نہ اس کے ساتھ خیر کا ارادہ کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3503، ترقيم محمد عوامة 3485)
Hadith No.: 3486 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْهِلَالِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ ثُمَّ لَمْ يُجِبْ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ جو شخص مؤذن کی آواز سنے اور بغیر عذر کے اس کا جواب نہ دے تو اس کی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3504، ترقيم محمد عوامة 3486)
Hadith No.: 3487 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: خَرَجَ عُثْمَانُ وَقَدْ غَسَلَ إِحْدَى شِقَّيْ رَأْسِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ الْمُنَادِيَ جَاءَ فَأَعْجَلَنِي فَكَرِهْتُ أَنْ أَحْبِسَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان ایک مرتبہ باہر تشریف لائے، انہوں نے اپنا آدھا سر دھو رکھا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ مؤذن آگیا تھا، لہٰذا مجھے جلدی لگ گئی اور مجھے یہ بات ناپسند معلوم ہوئی کہ میں اسے روکوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3505، ترقيم محمد عوامة 3487)
Hadith No.: 3488 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، أَبُو حَيَّانَ ، أَبِيهِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: نا أَبُو حَيَّانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا صَلَاةَ لِجَارِ الْمَسْجِدِ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ"، قَالَ: قِيلَ لَهُ: وَمَنْ جَارُ الْمَسْجِدِ؟ قَالَ:" مَنْ أَسْمَعَهُ الْمُنَادِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسجد کے پڑوسی کی نماز صرف مسجد میں ہوتی ہے۔ کسی نے ان سے پوچھا کہ مسجد کا پڑوسی کون ہے؟ فرمایا جو مؤذن کی آواز سنتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3506، ترقيم محمد عوامة 3488)
Hadith No.: 3489 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يَأْتِهِ لَمْ تُجَاوِزْ صَلَاتُهُ رَأْسَهُ إِلَّا بِالْعُذْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اذان کی آواز سنے اور بغیر عذر نماز کے لئے نہ آئے، تو اس کی نماز سر سے تجاوز نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3507، ترقيم محمد عوامة 3489)
Hadith No.: 3490 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنْ كُنْتَ مُجِيبَ دَعْوَةٍ فَأَجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم نے کسی پکارنے والے کی پکار پر لبیک کہنا ہو تو اللہ کے داعی کی پکار پر لبیک کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3508، ترقيم محمد عوامة 3490)
Hadith No.: 3491 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، حُصَيْنٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: اسْتَقَلَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي الْعِشَاءِ يَعْنِي الْعَتَمَةَ، قَالَ:" فَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُنَادَى بِهَا ثُمَّ آتِيَ قَوْمًا فِي بُيُوتِهِمْ فَأُحَرِّقَهَا عَلَيْهِمْ لَا يَشْهَدُونَ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن شداد فرماتے ہیں کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز کو مختصر پڑھایا پھر فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں کسی کو نماز پڑھانے کا کہوں، پھر اذان دی جائے، اور میں ان لوگوں کے گھروں میں جا کر انہیں جلا دوں جو نماز کے لئے مسجد میں نہیں آتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3509، ترقيم محمد عوامة 3491)
Hadith No.: 3492 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَدِينَةَ أَرْضُ هَوَامٍ وَسِبَاخٍ فَهَلْ لِي رُخْصَةٌ أَنْ أُصَلِّيَ الْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ فِي بَيْتِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ" قَالَ: فَقَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَحَيَّهَلا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتوم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ مدینہ میں بہت سے حشرات اور دلدلی جگہیں ہیں، کیا میرے لئے رخصت ہے کہ میں عشاء اور فجر کی نماز اپنے گھر میں پڑھ لوں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ سنتے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر نماز کے لئے ضرور آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3510، ترقيم محمد عوامة 3492)
Hadith No.: 3493 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبِي سِنَانٍ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّة ، أَبُو رَزِينٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّة ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ ضَرِيرٌ شَاسِعُ الدَّارِ وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ يُلَازِمُنِي فَلِي رُخْصَةٌ أَنْ لَا آتِيَ الْمَسْجِدَ أَوْ كَمَا، قَالَ: قَالَ: لَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتومنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں ایک نابینا آدمی ہوں اور میرا گھر دور ہے۔ اور میرے پاس کوئی ایسا شخص بھی نہیں جو مجھے پکڑ کر مسجد میں لاسکے۔ کیا میرے لئے رخصت ہے کہ میں مسجد میں نہ آؤں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3511، ترقيم محمد عوامة 3493)
Hadith No.: 3494 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: اخْتَلَفَ إِلَيْهِ رَجُلٌ شَهْرًا يَسْأَلُهُ، عَنْ رَجُلٍ يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ وَلَا يَشْهَدُ جُمُعَةً وَلَا جَمَاعَةً مَاتَ، قَالَ:" فِي النَّارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک آدمی نے آکر سوال کیا کہ آدمی دن کو روزہ رکھتا ہے اور رات کو عبادت کرتا ہے لیکن جمعہ اور جماعت میں حاضر نہیں ہوتا، اگر وہ مرگیا تو کیا ہوگا؟ آپ نے فرمایا وہ جہنم میں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3512، ترقيم محمد عوامة 3494)