☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اور مسجد سے نکلتے ہوئے کیا کہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← آدمی مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اور مسجد سے نکلتے ہوئے کیا کہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3431 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، لَيْثٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ، أُمِّهِ ، فَاطِمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ , وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَقُولُ:" بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ" وَإِذَا خَرَجَ، قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ الفاظ کہا کرتے تھے: اللہ کے نام سے اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلامتی ہو، اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ جب آپ مسجد سے باہر نکلتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے: اللہ کے نام سے، اللہ کے رسول پر سلامتی ہو، اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3447، ترقيم محمد عوامة 3431)
حدیث نمبر: 3432 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو الْمَدِينِيِّ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو الْمَدِينِيِّ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَيَسِّرْ لِي أَبْوَابَ رِزْقِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کلمات کہتے تھے: اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور میرے لئے اپنے رزق کے دروازوں کو کشادہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3448، ترقيم محمد عوامة 3432)
حدیث نمبر: 3433 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ" وَإِذَا خَرَجَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت علیجب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کہا کرتے تھے: اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر جاتے تو یہ کہا کرتے تھے: اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3449، ترقيم محمد عوامة 3433)
حدیث نمبر: 3434 مصنف ابن ابی شیبہ
كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ لِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ : " إِذَا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُلْ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ" , وَإِذَا خَرَجْتَ فَسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُلْ:" اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجو پھر یہ کہو: اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر نکلو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجو اور یہ کلمات کہو: اے اللہ! شیطان سے میری حفاظت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3450، ترقيم محمد عوامة 3434)
حدیث نمبر: 3435 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَعَوَّذَ مِنَ الشَّيْطَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام جب مسجد میں داخل ہوتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور یہ کہتے: اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر نکلتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور شیطان سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3451، ترقيم محمد عوامة 3435)
حدیث نمبر: 3436 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ ذِي حُدَّانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ صَلَّى اللَّهُ وَمَلَائِكَتُهُ عَلَى مُحَمَّدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ذی حدان کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کہتے: اے نبی! آپ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور برکت نازل ہو۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3452، ترقيم محمد عوامة 3436)
حدیث نمبر: 3437 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ وَالصَّلَاةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ" , وَإِذَا دَخَلَ بَيْتًا لَيْسَ فِيهِ أَحَدٌ، قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کہتے: اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کے رسول پر سلامتی ہو۔ اور جب گھر میں داخل ہوتے جس میں کوئی نہ ہوتا اور السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3453، ترقيم محمد عوامة 3437)