☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نماز پڑھتے ہوئے ٹیک لگانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات نماز پڑھتے ہوئے ٹیک لگانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3421 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قِيلَ: فُلَانَةُ تُصَلِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِذَا أَعْيَتِ اسْتَرَاحَتْ عَلَى هَذَا الْحَبْلِ، قَالَ: " فَلْتُصَلِّ مَا نَشِطَتْ فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَنَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ تشریف لائے تو ایک رسی بندھی ہوئی تھی۔ آپ نے پوچھا ”یہ کیا ہے؟“ آپ کو بتایا گیا کہ اے اللہ کے رسول! فلاں عورت نماز پڑھتی ہے، جب وہ تھک جاتی ہے تو اس رسی پر آرام کرتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک نشاط ہو تو نماز پڑھ لے اور جب تھک جائے تو سو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3437، ترقيم محمد عوامة 3421)
حدیث نمبر: 3422 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مَوْلَاتِهِ، قَالَتْ: كُنْتُ فِي أَصْحَابِ الصُّفَّةِ وَكَانَ لَنَا حِبَالٌ نَتَعَلَّقُ بِهَا إِذَا فَتَرْنَا وَنَعَسْنَا فِي الصَّلَاةِ وَبُسُطٌ نَقُومُ عَلَيْهِمَا مِنْ غِلَظِ الْأَرْضِ، قَالَتْ: فَأَتَانَا أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: " اقْطَعُوا هَذِهِ الْحِبَالَ وَأَفْضُوا إِلَى الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم کی ایک مولاۃ کہتی ہیں کہ میں اصحابِ صفہ میں سے تھی۔ ہمارے پاس رسیاں تھیں جب ہم نماز میں تھک جاتیں یا ہمیں نیند آجاتی تو ان رسیوں کو پکڑ لیتی تھیں اور ہمارے پاس چٹائیاں بھی ہوتیں تھیں جن پر ہم زمین کی سختی سے بچنے کے لئے کھڑی ہوتی تھیں۔ ایک مرتبہ حضرت ابو بکر تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا کہ ان رسیوں کو کاٹ دو اور زمین پر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3438، ترقيم محمد عوامة 3422)
حدیث نمبر: 3423 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاهُ يَحْسِبُهُ أَبُو بَكْرٍ عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ:" إِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ الْيَهُودُ" , يَعْنِي بِالتَّعَلُّقِ مِنْ أَسْفَلَ هَكَذَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس طرح تو یہود کیا کرتے تھے۔ یعنی نیچے سے خود کو اس طرح باندھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3439، ترقيم محمد عوامة 3423)